غزہ میں جنگ بندی کا آغاز، 3اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
غزہ میں جنگ بندی کا آغاز، مزاحمت کاروں کا گلیوں میں گشت، عوام کا والہانہ استقبال، حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیافلسطینی مزاحمت کاروں نے جنگ بندی کے بعد غزہ کے علاقوں دیر البلاح اور خان یونس کی سڑکوں پر گشت کیا۔فلسطینی شہریوں نے نعرے لگا کر اور ہاتھ ہلا کر فلسطینی مزاحمت کاروں کا استقبال کیا، ہزاروں فلسطینی پولیس افسران مختلف علاقوں میں تعینات کر دیئے گئے ، میونسپلٹی نے گلیوں کو دوبارہ کھولنے اور بحالی کا کام شروع کر دیا۔عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی ریڈ کراس نے مغویوں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا، حماس نے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس اسرائیلی یرغمالیوں کو آئی ڈی ایف کے حوالے کر رہا ہے ، حماس کی جانب سے رہا کئے جانے والے قیدیوں میں رومی گونن، ایملی ڈاماری اور ڈورون اسٹین نامی خواتین شامل ہیں۔دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے آغاز پر بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے ، اپنے علاقوں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو تباہ حال عمارتیں اور مکانات ہی نظر آئے ۔غزہ پر مسلط 15 ماہ کی جنگ میں 46 ہزار 913 شہید، 1 لاکھ 10 ہزار 750 فلسطینی زخمی ہوئے ، غزہ سٹی، شمالی غزہ، خان یونس، رفاہ، جبالیہ، دیرالبلاح میں مکانات اور عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔ غزہ میں 60 فیصد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، 92 فیصد گھر تباہ، 88 فیصد سکولز متاثر ہوئے ، اسرائیلی بمباری سے غزہ کے تمام ہستپال مکمل طور پر تباہ ہوئے ۔ہر طرف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں تباہ ہونے والا اسرائیلی ساز و سامان پڑا ہوا ہے ۔فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر تباہ شدہ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کی تصاویر شیئر کیں، غزہ کے تین بارڈرز سے امدادی سامان کے 200 ٹرک داخل ہوئے ۔زخمیوں کو لینے کے لیے یمن کے سناء کے ہسپتالوں میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا، امدادی سامان اور ایندھن کے مزید 2 ہزار ٹرک غزہ میں داخل ہونے کیلئے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مزاحمت کاروں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا
پڑھیں:
غزہ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 64فلسطینی شہید
غزہ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 64فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز) اسرائیلی فوج کی خونریزی جاری ہے، تازہ کارروائی میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مخلتف علاقوں میں جمعے کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 64 فلسطینی شہید ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دکان پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 6 فلسطینی جان سے گئے جبکہ خان یونس میں بمباری سے ایک ہی گھر کے 10 افراد شہید ہوئے۔اس کے علاوہ خان یونس کے زیتون محلے میں7 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کو فوری خوراک کی ضرورت ہے، کیونکہ لاکھوں افراد بھوک کے شدید خطرے سے دوچار ہیں۔غزہ پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ جارحیت کے 560 دن گزرنے پر میڈیا آفس نے جانی اور مالی نقصانات کے اعداد وشمار جاری کردیے۔سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں مجموعی طور پر 12 ہزار مرتبہ اجتماعی قتل عام کیا۔ جس کے نتیجے میں 51 ہزار 65 فلسطینی شہید ہوئے۔ جن میں 18 ہزار سے زائد فلسطینی بچے 12 ہزار 400 سے زائد خواتین شامل ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 1 ہزار 402 ارکان، 113 شہری دفاع کے کارکنان، 211 صحافی اور 748 سکیورٹی اہلکار اور 13ہزار طلبا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید کیے گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 6 ہزار 180 نفوس پر مشتمل 2 ہزار 172 خاندانوں کا صفحہ ہستی سے نام ونشان ختم کردیا۔ غزہ میں 11 ہزار فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 529 شہیدوں کی لاشیں 7 اجتماعی قبروں سے برآمد کرلی گئی۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1 لاکھ 16 ہزار 505 فلسطینی زخمی ہوگئے، 409 زخمی صحافی اور میڈیا کارکنان ہے۔ غزہ جنگ کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے 60 فیصد سے زیادہ افراد بچے اور خواتین ہے۔ غزہ جنگ کے دوران 20 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔