Jasarat News:
2025-04-22@11:09:09 GMT

EOBIکے سابق DG محمد اشرف ندیم کی رحلت

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

(دوسرا اور آخری حصہ)
محمد اشرف ندیم ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل طور پر لاہور منتقل ہوگئے تھے۔ ہمیں اکثر و بیشتر ان کی یاد ستاتی تھی اور کافی عرصہ سے خواہش رہی کہ کبھی محترم محمد اشرف ندیم سے ملاقات کی کوئی سبیل پیدا ہو جائے اور بالآخر ہماری یہ آرزو اتوار 20 جنوری 2018 کو اس وقت پوری ہوگئی جب لاہور کے مختصر دورہ کے موقع پر ہمیں محمد اشرف ندیم کا دیدار حاصل ہوگیا۔ معلوم ہوا کہ ندیم لاہور میں کچھ وقت کے لیے اپنے ایک نزدیکی عزیز کی انگریزی ادویات کی معروف دکان ڈاکٹر واٹسن پر تشریف رکھتے ہیں۔ ہم نے انہیں فون کیا اور وہ کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچ گئے۔انہیں دیکھ کر ہم نے سلام عرض کیا اور اپنا تعارف کرانے کی کوشش کی۔ لیکن ہمیں شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا کہ 20 برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آپ نے پہلی نظر میں ہی ہمیں پہچان لیا۔ پھر بڑی گرمجوشی سے مصافحہ اور معانقہ کیا اور ہمارا ہاتھ تھامے اپنے کمرے میں لے گئے اور خیر و عافیت معلوم کرنے کے بعد تواضع کا پوچھا۔ ہم نے تکلف سے کام لینے کی کوشش کی تو بولے ایوبی صاحب! یہ کیا بات ہوئی آپ لاہور آئیں اور ہمیں خدمت کا موقعہ نہ دیں یہ کیسے ہوسکتا ہے پھر انہوں نے اصرار کرکے گرما گرم چائے اور خوش ذائقہ بسکٹ سے تواضع کی جس کے دوران گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا اور ان کے ساتھ ہیڈ آفس کراچی کے دور ملازمت کی پرانی یادیں تازہ ہوئیں۔ اس موقع پر انہوں نے کراچی کے ایک ایک ساتھی کا نام لے کر اس کے متعلق پوچھا اور خیریت دریافت کی۔الحمد للہ 80 برس کی عمر کو پہنچنے کے باوجود ندیم صاحب پوری طرح چاق و چوبند محسوس ہوئے۔ آپ نے اس ملاقات کے دوران گفتگو بارہا اپنی اس دیرینہ خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ کچھ ایسا انتظام ہو جائے کہ ایک بار معہ بیگم صاحبہ کے کراچی چلا جاؤں اور اپنے پرانے ساتھیوں سے ملاقات کروں لیکن افسوس ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ EOBI میں ایک طویل عرصہ تک انتہائی کلیدی ہونے پر فائز رہنے کے باوجود دیگر بدعنوان افسران کے برعکس محمد اشرف ندیم کا دامن ہر قسم کی آلائشوں سے پاک رہا۔ محمد اشرف ندیم کی محنت کشوں کی پنشن کے فلاحی ادارہ EOBI کی ترقی و ترویج کے لیے غیر معمولی اور گرانقدر خدمات کو ایک طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔ آپ کے سانحہ ارتحال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس

لاہور:

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا دل ٹوٹ گیا۔

بنگلا دیش نے محض 0.1 نیٹ رن ریٹ کے فرق سے انھیں پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے ہمراہ ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنالی۔

ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے خود کو مشکل میں ڈالا ہے، ہم ایونٹ سے قبل انتہائی پراعتماد تھے لیکن ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے میچ میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی لیکن تواتر سے پرفارمنس نہ کر پانے سے ہمیں کوالیفائر میں بڑا نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ مہم کے آغاز میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست نے ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 
  • پوپ کی رحلت: ٹرمپ نے قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دے دیا
  • علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لئے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہئے: پرویز اشرف
  • وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • انوشے اشرف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں
  •  معیشت بہتر‘ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں سٹرکچرل ریفارمز کی جارہی ہیں:جام کمال
  • ہمیں بڑے نام نہیں، پرفارمر کی تلاش تھی