وحید حیدر شاہ کی یوم تشکر ریلی میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBAکے سینئر وائس پریزیڈنٹ و ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، وحیدحیدرشاہ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر واہ کینٹ میں یوم تشکر کی ریلی میں مزدور کمیونٹی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، اہل غزہ کی استقامت نے اسرائیل جیسے ظالم ملک کو بھی جنگ بندی پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خواہش مجاہدین فلسطین کی فتح ہے۔ ہم اہلیان پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی وساطت سے 5ارب روپے سے زائد کا سامان، ادویات روانہ کیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے 150 فلسطینی میڈیکل کے طلباء کو پاکستانی کالجز میں داخل کروا کر ان کے
اخراجات برداشت کیے۔ جس طرح آپ کا تعاون شامل حال رہا۔ اسی طرح اب غزہ کی تعمیر نو میں آپ کا تعاون درکار ہو گا۔ ہم پاکستان کی مزدور برادری بھی اہل غزہ کے ساتھ ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت
محفل مذاکراہ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم بطور مہمان شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیة اللہ کنونشن میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے '' محفل مذاکرہ '' کا اہتمام کیا گیا، محفل مذاکراہ کی نظامت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کی، جبکہ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم نے بطور مہمان شرکت کی۔ محفل مذاکراہ میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کے حوالے سے شوریٰ عمومی کی جانب سے سوالات کیے گئے جنہیں مقررین نے احسن انداز میں بیان کیا۔