حجاب میں ملبوس یہ خاتون نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کی دوسری بڑی سائنسدان پروفیسر تسلیم کی گئی ہے۔ ان کا نام پروفیسر ڈاکٹر نجلا الردادی ہے۔سائنس کی دنیا کی عظیم ترین سمجھی جانے والی سٹینفورڈ یونیورسٹی مسلسل دو سال سے انہیں یہ ٹائٹل دے رہی ہے۔نجلا الردادی ہماری بہنوں کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ جناح اسپتال کی ماہرِ امراض جلد ڈاکٹر رابعیہ غفور نے کہا کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آ رہے ہیں۔ اسکن اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔