پاکستان کےنوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ماہرتعلیم ڈاکٹرعطاالرحمان کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں
پاکستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان میں دنیا کے بہترین دماغ موجود ہیں جو مستقبل میں آنے والی ہر ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور کامیابی کیلئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست کرسکتے ہیں یہ بات پاکستان کے ماہر تعلیم اور ٹیکنالوجی و مصنوعی مصنوعات ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر عطاالرحمان نے جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستان کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ پاکستان، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کسی سے کم نہیں، ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں سعودی عرب جیسے ممالک ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے بھر پور کام کررہے ہیں جس سے اسلامی دنیا بھی اپنے نوجوانوں کو مستقبل کا مقابلہ کرنے کو تیار کررہے ہیں ڈاکٹر عطاالرحمان سعودی عرب حکومت کی دعوت پر کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلباء کو لیکچر دینے کیلئے جدہ پہنچے، انکے ہمراہ پاکستان کے نامور کرکٹ کے کھلاڑی شاہد آفریدی، اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم بھی یونیورسٹی میں سعودی طلباء سے اپنے خطاب میں اپنی اور پاکستان کی کامیابیوں کا ذکر کرینگے۔ واضح رہے اس سے قبل کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں پاکستان کے کرکٹر شعیب اختر کو بھی دعوت دی گئی تھی، ڈاکٹر عطاالرحمان نے اپنے خطاب میٰں کہا کہ پاکستان کی ہر حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرتی رہی ہے اور کررہی ہے پاکستان کے سربراہ آنے والی دنیا کی ضروریات اور ترقی کے ذرائع سے بخوبی واقف ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی، زراعت اور دیگر امور میں ہمیں دنیا میں اعلی مقام دلاسکتی ہے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں شاہد آفریدی بیرون ملک مقیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ وطن سے محبت میں بڑے پیمانے ذرمبادلہ بھیج رہے ہیں انہوں نے دعا کی جسطرح سمندرپار پاکستانی وطن سے محبت کرتے ہیں وہی محبت پاکستان میں بھی محبت کا پرچار کریں۔انہوں نےشاہد آفریدی فانڈویشن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فاؤنڈیشن پاکستان میں دیہی علاقوں میں 22 اسکول چلارہی ہے اور دیگر فلاحی کام کررہی ہے، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے خطاب اپنی کامیابیوں کا ذکر کیا کہ عوام کی دعاؤں سے ہم نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اب میری توجہ عالمی ریکارڈ کی طرف ہے، تقریب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستان سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے انہیں بتایاکہ آپ جیسی شخصیات پر پاکستان کو فخرہے، اور سمندر پار پاکستانی آپکے کارناموں پرخوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور ملک کی ترقی و خوشحالی و مزید کامیابیوں کی دعا کرتے ہیں اپکے کارنامے دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے جدہ میں پاکستانی اسکول کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی کرکٹ ٹیم اور طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی میں پاکستان پاکستان کے اپنے خطاب کرتے ہیں دنیا میں کی ترقی
پڑھیں:
پاک ترکیہ تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا باب
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون تاریخ میں نئے باب رقم کررہا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان اور ترکیہ کے مابین اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی راہ ہموار ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔
اس اہم ملاقات میں ایوی ایشن، طیارہ سازی، ایرو اسپیس انجینئرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، دفاعی نظام، آٹوموٹیو انجینئرنگ اور ایڈوانسڈ میٹریلز کے سینئر ماہرین بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے ایوی ایشن، دفاعی پیداوار اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ملاقات میں ترک وفد کی جانب سے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مقامی مینوفیکچرنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کا دوطرفہ دیرینہ شراکت داری اور ایرو اسپیس، دفاعی پیداوار اور منرلز ڈیولپمنٹ میں وسیع تعاون پر اتفاق پایا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کے مضبوط انجینئرنگ بیس اور قیمتی معدنی وسائل کو دونوں ممالک کے صنعتی تعاون کے لیے بنیادی قوت قرار دیا گیا۔
ماہرین کا کہناہے کہ ایرو اسپیس اور دفاعی پیداوار میں ترک سرمایہ کاری سے پاکستان کی ملکی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ صنعتی منصوبے ملکی ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں جدت لائیں گے۔ پاکستان کی اقتصادی و دفاعی ترقی میں ایس آئی ایف سی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔