حکومت کو مذاکرات سے فرار کیلئے چور دروازہ چاہئے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اس فیصلے کی نہ کوئی بنیاد ہے نہ کوئی دلیل، اس رقم میں سے ایک پیسہ بھی بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات سے فرار کیلئے چور دروازہ چاہئے، اگر کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات آگے نہیں جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اس فیصلے کی نہ کوئی بنیاد ہے نہ کوئی دلیل، اس رقم میں سے ایک پیسہ بھی بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انگلینڈ ویلز ہائیکورٹ کے فیصلے نے اس فیصلے کو بےنقاب کر دیا ہے، یہ مضحکہ خیز فیصلہ ہے، پنجاب حکومت کی مجال نہیں ہے کہ وہ القادر ٹرسٹ کو اپنی ملکیت میں لے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصلہ اور سزا دونوں کی معطلی ہوسکتی ہے۔ اس فیصلے کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالی گئی، القادر ٹرسٹ بھی مفاد عامہ کا ٹرسٹ ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری اپیل جلد لگے گی اور یہ فیصلہ 2 دونوں میں اُڑ جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی اس فیصلے نہ کوئی
پڑھیں:
بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم سواتی---فائل فوٹوپی ٹی آئی انٹرنل اکاونٹیبیلٹی کمیٹی کے رکن نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو بھیج دی۔
کمیٹی کے رکن قاضی انور نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کو رپورٹ بھیجنا کمیٹی کے ایس او پیز میں نہیں، سلمان اکرم راجا نے رپورٹ مانگی اس لیے انہیں بھیج دی ہے۔
انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی، تمام الزامات سے بری ہوگئے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو رپورٹ بھیج کر قاضی انور نے کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، قاضی انور نے کمیٹی کے دیگر ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر سلمان اکرم راجا کو رپورٹ ارسال کی۔
ذائع کے مطابق کمیٹی کے دیگر 2 ارکان نے سلمان اکرم راجا کو رپورٹ بھیجنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔