ڈاکٹر ادیب رضوی کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی:
ملک کے مشہور و معروف ڈاکٹر ادیب حسن رضوی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اُن کی صحت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔
ایس آئی یو ٹی حکام کا کہنا ہے ڈاکٹر ادیب الحسن کو ائندہ 24 گھنٹے بعد ایس آئی یوٹی منتقل کردیا جائے گا۔گزشتہ دنوں ان کی طبعیت ناساز ہونے پر انھیں ایک نجی اسپتال میں داخل کردیاگیا تھا۔
ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی طبعیت خرابی کی اطلاعات پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڈ جاتی ہے۔ اُن کو ملک میں صحت کے شعبے میں اپنی بے مثال خدمات کے باعث انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے 1985 سے گردوں کے مریضوں کے ڈائلیسس اور گردوں اور جگرکی مفت پیوندکاری اور دیگر معیاری علاج فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی ہے۔ ان کی صحت یابی کے لیے ملک بھر کے عوام سے خصوصی دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے 1970 میں کراچی کے سول اسپتال میں یورولوجی کے شعبے کے طور پر SUIT کی بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر رضوی اپنے استاد سے متاثر ہو کر انہوں نے آٹھ بستروں گردوں کے مریضوں کے لئے اسپتال شروع کیا تھا۔
بعدازاں 1991 میں، SIUT ایک خود مختار ادارہ بنادیا گیا اور اس ادارے کا دائرہ کار بڑھایا جس میں کارڈیالوجی، گیسٹرو اینٹرولوجی، نیفرولوجی، آنکولوجی، نیورولوجی، سائیکاٹری، پلمونولوجی کے شعبے قائم کیے۔
سنہ2003ء میںSIUT نے پاکستان کا پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کیا، جس کے بعد 2016 میں لبلبہ کا ٹرانسپلانٹ ہوا۔ اس نے بچوں کے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2004 میں چائلڈ کیئر یونٹ بھی قائم کیا۔
حالیہ برسوں میں SIUT نے حنیفہ سلیمان داؤد آنکولوجی سنٹر کے قیام کیاجہاں مثانے کے کینسر، گردے کے کینسر، پروسٹیٹ کینسر، ایڈرینل کینسر اور ٹرانسپلانٹ کے بعد کی خرابیوں سمیت مختلف کینسروں کے علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ادیب
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ابھی تک آپ اپنے معاملات کو چیک کرنے میں ناکام ہیں اور گڑبڑ بھی آپ کی وجہ سے ہے جب تک ان کی اصلاح نہیں ہو گی صورتحال بھی نہیں بدلے گی آج محتاط انداز سے چلیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
شاہد موجودہ جگہ کی تبدیلی یا پراپرٹی کے حوالے سے کوئی خبر ملے آج کا دن اہم ہے ہر معاملے پر نظر رکھیں اور غصہ کرنے کے بجائے حکمت عملی سے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ چاہ کر بھی اب اپنی پوزیشن برقرار نہیں رہ سکتے۔ پرانے سلسلے خودبخود ختم ہو جائیں گے۔ اگر ضد کر کے بیٹھے رہے تو بڑے نقصان کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار ہو جائیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو شخص وجہ تنگی بنا ہوا تھا وہ زندگی سے نکل جائے گا آپ کو اب خود بھی اپنی راہیں الگ کرنی ہوں گی صرف اپنے اور اپنے گھر والوں کے بارے میں غور و فکر کریں تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جلد بازی نہ کریں اس سے آپ کا بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے اور آپ کو مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں اگر بات سمجھ میں نہیں آ رہی تو استخارہ کر لیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آجکل مت کسی پر بھروسہ کریں سب مطلب پرست ہو رہے ہیں اور آپ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں خیال کریں ان دنوں خاموشی سے صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مسلسل بحکم اللہ بہتری کا سامنا ہے اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اللہ نے چاہا تو آج آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی اور ضرورت بھی پوری ہو گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کے حوالے سے مسلسل بہتری کا سامنا ہے آپ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں اور خوب محنت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں جن لوگوں نے وقت ضائع کیا وہ بہت پچھتاویں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ اپنے مقاصد کی حصول کے حوالے سے پریشان ہیں وہ اب قدرتی مدد ہوتی دیکھیں گے۔ ستاروں کی چال بدل رہی ہے اللہ نے چاہا تو آننے والے دنوں میں آسانیاں ہی ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
گھبرانے اور پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے ان دنوں جس بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں اس سے نکل جائیں گے اور آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بیمار ہیں وہ توبہ کریں اور صدقہ دیں اس وقت آپ کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے جو وجہ پریشانی بنا ہوا ہے ورنہ زائچہ تو صورتحال کو تقریباً ٹھیک ہی بتا رہا ہے توجہ دیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ذمہ داریوں سے مت بھاگیں آپ خوش قسمت ہیں جو اللہ نے کسی مقصد کے لئے آپ کو منتخب کیا ہے۔ آپ کو خوشی سے اس کو اپنے سر لے لینا چاہئے آج صورتحال پر نظر ضرور رکھیں۔