گرچرن سنگھ اسپتال سے ڈسچارج: ’سر پر بہت قرضے ہیں، دعاوں کی ضرورت ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ممبئی : مقبول سیریل "تارک مہتا کا الٹا چشمہ" میں روشن سنگھ سودھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گرچرن سنگھ اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔
مداحوں میں اداکار کی طبیعت کو لے کر تشویش پائی گئی تھی، لیکن اب وہ صحت مند ہیں اور گھر واپس آ گئے ہیں۔
گرچرن سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، "دوستوں، میں گھر پر ہوں۔ ٹھیک ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو جاؤں۔"
ویڈیو میں گرچرن نے اپنی مالی مشکلات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، "حالات ایسے ہیں کہ مالی طور پر آپ سب سمجھ سکتے ہیں۔ سر پر بہت قرضے ہیں جو اتارنے ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ سے سب ممکن ہوگا۔"
گرچرن سنگھ کو حالیہ دنوں میں شدید حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے قریبی دوست بھکتی سونی نے انکشاف کیا کہ گرچرن نے اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے 19 دن تک کھانا اور پانی نہیں لیا تھا۔
گرچرن نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں اور ان کی مالی مشکلات کے اس مشکل وقت میں انہیں سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا، "دل سے کام کرنا چاہتا ہوں، محنت کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سب کے سپورٹ سے ہی یہ ممکن ہوگا۔"
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرچرن سنگھ
پڑھیں:
کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ جناح اسپتال کی ماہرِ امراض جلد ڈاکٹر رابعیہ غفور نے کہا کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آ رہے ہیں۔ اسکن اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔