اسرائیل : بڑی اسکرینوں پر حماس کی جانب سے رہا خواتین قیدیوں کا تبادلہ براہ راست دکھایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیل میں بڑی اسکرینوں پر حماس کی جانب سے رہا کی جانے والی خواتین قیدیوں کا تبادلہ براہ راست دکھایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دار الحکومت کے ہوسٹیجز اسکوائر پر اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے کے مناظر براہ راست دیکھے۔
تل ابیب کے ہوسٹیجز اسکوائر غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے یاد میں بنایا گیا تھا جو قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ہونے والے مظاہروں کا مرکز رہا جن میں حکومت پر قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا۔
خیال رہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خاتون قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا ہے۔
ریڈ کراس کی ٹیم نے خواتین قیدیوں کو غزہ کی سرحد کے قریب موجود اسرائیلی فوج کے حوالے کیا جہاں سے انہیں غزہ سے باہر ایک فوجی مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے، اسرائیلی فوج نے بھی خواتین کے رہا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی جیلوں سے بھی فلسطینی قیدیوں کو رہا کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کیے گئے ہیں جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی جانب سے قیدیوں کو
پڑھیں:
شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
سیرین ایئرلائنز نے متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی ایئر لائنز نے اتوار کو شام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش میں جانے والوں سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں دبئی اور شارجہ کے لیے غیر معمولی پروازیں شامل ہوں گی۔
ایئرلائنز کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے مطابق دمشق اور دبئی کے درمیان ہفتہ، پیر، بدھ اور جمعرات کو 4 ہفتہ وار پروازیں چلیں گی اور جلد ہی روزانہ کی خدمات میں توسیع کا منصوبہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شارجہ کے لیے پروازیں اتوار، منگل اور جمعہ کو چلیں گی، انہیں روزانہ کی پروازوں تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بیان کے مطابق دمشق اور ابوظہبی روٹس منگل اور جمعہ کو چلیں گے۔
سیرین ایئرلائنز نے کہاکہ وہ اپنے نیٹ ورک کو جلد از جلد بڑھانے کے لیے کام کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیم دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے شام پہنچ گئی
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو مزید معلومات کے لیے شام کے اندر یا باہر ایئر لائن کے دفاتر سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان براہ راست پروازیں پروازیں بحال سیرین ایئرلائنز متحدہ عرب امارات وی نیوز