ژوب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مذکورہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان داخل ہونا چاہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب ضلع ژوب میں سمبازا کے علاقہ میں دہشتگردوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی سے دہشتگردوں کے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے دکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
مزید :