ملاقات میں موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات، دوران ملاقات موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی ہمراہ موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکرٹری جنرل

پڑھیں:

محسن نقوی سے گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کی ملاقات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے پاک۔ گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات کے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈئر سعید عبداللہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کرنل رشید ساری، سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ میجر جنرل سعد بن سعود الاجمی، عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈئر محمد صالح علی راشد، بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد، کویت کے ڈائریکٹر آپریشنز کرنل نصیر بدر اور جی سی سی، سی آئی سی سی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عیسی سعید شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک۔ جی سی سی کانفرنس میں شرکت پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور عمان کے وفود کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید نے پاک۔ جی سی سی کانفرنس کی سفارشات سے متعلق آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کامیاب کانفرنس پر اے این ایف پاکستان اور گلف تعاون کونسل کے مندوبین کو مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کو سراہا۔ تمام مندوبین نے انسداد منشیات کے سلسے میں حکومت پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم مل کر معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ خوشی ہے کہ آپ پاکستان تشریف لائے۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ منشیات کے سدباب کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  •  سعودی عرب اور ایران کے مضبوط ہوتے تعلقات پوری امت کے لیے خیر اور اطمینان کا پیغام ہیں، لیاقت بلوچ 
  • اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
  • محسن نقوی سے گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کی ملاقات
  • لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں، جماعت اسلامی کا ملتان غزہ مارچ