کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے 23 گرڈ اسٹیشنز پر 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل آیا جس پر فوری بحالی کا کام شروع کیا گیا تاہم اب شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 11 بجے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ آئی جس پر شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور ایئرپورٹ گرڈ کے 33 فیڈرز پر بجلی بند ہوئی۔
اسی طرح، گارڈن گرڈ کے 40فیڈرز، نارتھ کراچی گرڈ کے 33فیڈرز، جیکب لائن کے 47فیڈرز، جیل روڈ گرڈ کے 28 فیڈرز، اورنگی گرڈ کے 38 فیڈرز، محمود آباد گرڈ کے 16 فیڈرز اور کورنگی ایسٹ گرڈ کے 40 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
ڈی ایچ اے گرڈ کے 23 فیڈرز، اولڈ گولیمار گرڈ کے 31 فیڈرز، ولیکا گرڈ کے 33 فیڈرز، ڈیفنس گرڈ کے 54 فیڈرز، ہاورن آباد گرڈ کے 38 فیڈرز، شادمان گرڈ کے 27فیڈرز اور کلفٹن گرڈ کے 38 فیڈرز، سائٹ گرڈکے67فیڈرز،کورنگی ساوتھ کے 24 فیڈرز، اولڈ ٹاون گرڈ کے 35 فیڈرز اور کریک سٹی گرڈ کے 27 فیڈر ٹرپ کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق 2 گھنٹے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی لیکن متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہر کے چند محدود علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، محدود تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کر دیا گیا ہے۔ لسبیلہ اور بلدیہ میں بجلی کی فراہمی بھی مکمل بحال ہے جبکہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ مزید مدد کے لیے 118 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل میں بجلی کی فراہمی میں بجلی کا کے الیکٹرک گرڈ کے شہر کے
پڑھیں:
فلسطینیوں سے یکجہتی، خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو پشاور میں خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے اور ہڑتال کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، پرامن ہڑتال کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کیے گئے ہیں اور تاجر تنظیموں کے سربراہوں نے مارکیٹ بند کرنے یقین دہانی کرائی ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کامیاب ہوگی۔ مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ ہڑتال کے لیے پشاور کے تمام بڑی تاجر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور ہڑتال کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز سے بھی رابطے شروع کیے گئے ہیں۔