قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5بجے دوبارہ شروع ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس کے آغاز کے بعد وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے ، وزیر قانون صنفی تفریق کے حوالے سے مختلف خواتین ارکان کے توجہ دلا نوٹس پر جواب دیں گے ۔وزیر تعلیم پیشہ ورانہ تربیت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل پیش کرنے کی تحریک پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتیں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پر بھی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کے ارکان نکتہ ہائے اعتراضات پر مختلف معاملات ایوان میں اٹھائیں گے، وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں میں آلات کی قلت کے حوالے سے عالیہ کامران کا توجہ دلا نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی

پڑھیں:

کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

کراچی:

شہر میں ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت اراکین اسمبلی پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے انتظام کے لیے متعارف کردہ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، دیگر اراکین میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور  اراکین صوبائی اسمبلی آصف خان، فاروق اعوان، سعدیہ جاوید، افتخار عالم، طحہ احمد، شبیر قریشی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ، سیکریٹری محکمہ قانون، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی رینج اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس رکن کے ساتھ ساتھ سیکریٹری کے طور پر شامل ہیں۔

کمیٹی کی ذمہ داری کراچی میں ٹریفک کے لیے متعارف کردہ ای چالان سسٹم 2025 کا جامع جائزہ لینا، ٹریفک جرمانوں سے متعلق پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا اور سسٹم کو مؤثر اور صارف دوست بنانے کی سفارشات تیار کی جائیں گی اور ای چالان سسٹم کا مکمل تجزیہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان‘ برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی
  • چین سے جنگ: امریکا فاتح ہوگا اس کی بجائے شکست کا بہت زیادہ امکان ہے، پنٹاگون خفیہ رپورٹ لیک
  • امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان، برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل، گنڈاپور آؤٹ،اعلامیہ جاری
  • کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں، نوٹیفکیشن جاری
  • اتحادی قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر حکومت سے ناراض، نامناسب چال: آصفہ بھٹو
  • ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر کے لیے ویلیو آف سپلائی دوبارہ طے کر دی
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا شورشرابہ،اجلاس احتجاج کی نذر
  • پنشن اور واجبات کیس میں کے ایم سی کی رپورٹ عدالت میں پیش