کرم میں آپریشن سے معاملات حل نہیں ہوں گے، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرم میں آپریشن سے معاملات حل نہیں ہوں گے، طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا عاقبت نااندیشی ہوگی۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، کمیشن وصول کیے جا رہے ہیں، کُرم میں آپریشن کے ذریعے معاملات حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ناعاقبت اندیشی ہوگی، سیاستدانوں کو اعتماد میں لے کر جرگہ کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کُرم کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ ہم سے کوئی مشورہ لینا چاہے تو انکار نہیں کریں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا کُرم میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہخیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی۔ ہم پُرامید رہیں گے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کے حق میں ہیں، مذاکرات سے اختلافات ختم نہ بھی ہوں لیکن رویوں میں بہتری آئے تو اچھی بات ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کچھ لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد کیساتھ کرسیوں پر بٹھا دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مسائل نے کہا
پڑھیں:
ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن
لاہور(آئی این پی ) معروف وکیل رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں‘اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔