لاڑکانہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر خزانہ اور سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے لئے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں چالیس فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، دو کروڑ 65 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کہاں جاتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صابن، گھی اور دیگر اشیاءپر اپنی جیب سے 25 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، عوام کو حکومت سے کوئی فائدہ نہیں، حکومت عوام کے لئے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہے، جب میں وزیر خزانہ تھا تو انکم ٹیکس 15 فیصد کیا جو اب بڑھ کر 49.

50 ہو چکا ہے۔
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس سری لنکا، انڈونیشیا، ملائشیا، ساوتھ افریقہ، کینیا، ایتھوپیا سے بھی مہنگی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں نیب، نیب کھیل کر سیاست کی اور اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سزا ہوئی ہے وہ ٹھیک ہے، بشری بی بی کو سزا دینا سمجھ سے بالاتر ہے ان کے پاس حکومتی عہدہ نہیں تھا، پی ٹی آئی بیرونی ملک سے لابنگ اور دوسری جانب حکومت سے مذاکرات بھی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا مثبت عمل دخل نہیں رہا، امریکا چاہے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضوں سے نکلوا سکتا ہے، سندھ میں 18 سال سے پی پی، 13 سال سے پنجاب میں ن لیگ اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن حکومتوں کو عوام کا کوئی اداراک نہیں۔
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی حکمرانی ناکام ہو چکی ہے، ن لیگ کو چاہئے تھا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتی، ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ عام اشیاءعوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر الٹا تو لوگ تیل لینے پہنچ گئے، لیکن پھر ایسا افسوسناک کام ہوگیا کہ 86 افراد جان کی بازی ہار گئے

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل پی ٹی آئی تھا کہ

پڑھیں:

حکومت بلوچستان کا عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی

بلوچستان حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنیکی بجائے اسے ناقابل استعمال حد تک فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکے بعد شہریوں کیجانب سے تنقید کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے انٹرنیٹ سروسز بند کرنے پر شدید تنقید کے بعد نئی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے، جس کے تحت انٹرنیٹ سروسز شدید سست روی کے ساتھ مہیا کیا جائے گا۔ شہر میں انٹرنیٹ اس قدر سست وری کے ساتھ مہیا کیا جائے گا کہ شہری اسے استعمال نہ کر سکیں، تاہم اسے انٹرنیٹ بند ہونے کا نام نہیں دیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی محکمہ داخلہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ عوام الناس نے حکومت کی نئی حکمت عملی کو صوبائی حکومت اور سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کی نااہلی قرار دی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف سرفراز بگٹی بلوچستان کو ٹیکنالوجی میں آگے لے جانے کے دعوے کرتے ہیں، تو دوسری جانب عوام الناس کو بنیادی انٹرنیٹ سے ہی محروم کیا جا رہا ہے۔ بعض شہری ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کو مرید الزام ٹھہراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب سے انہوں نے محکمہ داخلہ کو سنبھالا ہے، انٹرنیٹ ہر چند روز بعد بند کر دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت ہر بار انٹرنیٹ بند کرتے ہوئے کہتی ہے کہ صوبے کی سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین سے جنگ: امریکا فاتح ہوگا اس کی بجائے شکست کا بہت زیادہ امکان ہے، پنٹاگون خفیہ رپورٹ لیک
  • ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • حکومت بلوچستان کی عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • حکومت بلوچستان کا عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • افغان سرزمین دہشت گردیکی لئے نیا خطرہ ہے ،وزیراعظم
  • عمران، فیض حمید گٹھ جوڑ تباہی، عوام کو تقسیم کیا: طارق فضل چوہدری
  • عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم
  • سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
  • مائنس پلس کی سیاست کے بجائے قابلیت کوترجیح دی جائے‘کاشف شیخ
  • 70 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کو کرپٹ قراردےدیا