حجت‌الاسلام سید علیرضا تکیہ‌ای نے ایران میں تین دن کے شاندار اعتکاف کے اختتام کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ اس سال ملک بھر میں بڑے شہروں سے لے کر متعدد چھوٹے شہروں اور دیہاتوں تک، اعتکاف منعقد ہوا، اعتکاف میں شرکت کے خواہشمند افراد کی بہت بڑی تعداد مساجد میں جگہوں کی کمی کی وجہ سے اعتکاف پر بیٹھ نہیں سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں اعتکاف کے انعقاد کے لئے ادارے کے مسئول نے کہا ہے کہ اس سال ملک بھر میں 9 ہزار مساجد میں اعتکاف کی تقریبات منعقد ہوئیں اور 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے عبادت میں شرکت کی۔ حجت‌الاسلام سید علیرضا تکیہ‌ای نے ایران میں تین دن کے شاندار اعتکاف کے اختتام کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ اس سال ملک بھر میں تقریباً 9 ہزار مساجد میں، بڑے شہروں سے لے کر متعدد چھوٹے شہروں اور دیہاتوں تک، اعتکاف منعقد ہوا، اعتکاف میں شرکت کے خواہشمند افراد کی بہت بڑی تعداد مساجد میں جگہوں کی کمی کی وجہ سے اعتکاف پر بیٹھ نہیں سکی۔

انہوں نے اعتکاف میں اسکولوں میں پڑھنے والے نوجوانوں اور بچوں کی نمایاں شرکت کے متعلق گفتگو میں بتایا کہ لاکھوں بچوں کی اعتکاف میں شرکت موجودہ نسل کی دینی اور روحانی اقدار پر گہرے ایمان کی عکاسی ہے، اور یہ پرجوش شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کے ایرانی نوجوان اور بچوں کے دینی اور اعتقادی نظریات و عقائد سے دوری کے متعلق اندازے اور شور شرابہ غلط ہے۔ تکیہ‌ای نے سال 2025 کے اعتکاف کی تقریبات کی معیار میں بہتری کے بارے میں کہا کہ جدید تبلیغی طریقہ ہائے کار کا استعمال اور معتکفین کی اعتکاف میں بنیادی ضروریات مکی فراہمی سمیت مساجد میں مجاہد شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں تقریبات کا انعقاد عوام کی مزاحمت اور شہادت کے نظریات کے ساتھ گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی اعتکاف میں وسیع پیمانے پر شرکت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ روحانی پروگراموں کے لیے معاشرے میں بے پناہ طلب اور شوق موجود ہے۔ مرکزی اعتکاف کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی اس روحانی ضرورت کا جواب دینے کے لیے ملک کی مساجد کی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے اور معتکفین کی بہتر میزبانی کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینی چاہیے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ ملک میں کوئی بھی مسجد سہولیات کی کمی کی وجہ سے اعتکاف کے انعقاد سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ثقافتی اداروں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف ایک عوامی تقریب ہے اور عوامی گروپوں کا اعتکاف کے انعقاد میں اہم کردار ہے، ثقافتی اداروں کا عوام کے ساتھ تعاون دینی اور ثقافتی پروگراموں کی مزید ترقی کا باعث بن سکتا ہے۔

تکیہ‌ای نے یہ کہا کہ دشمن ہمیشہ دینی اور قومی اقدار کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، نوجوانوں کی اعتکاف کی تقریبات میں بھرپور شرکت ان کوششوں کا بہترین جواب تھا اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نئی نسل اب بھی اپنے روحانی اور اخلاقی اصولوں کی پابند ہے، توقع ہے کہ دینی اور سماجی ماہرین نوجوانوں اور بچوں کی اعتکاف کی طرف بڑھتی ہوئی دلچسپی کا تجزیہ کریں گے۔ مرکزی اعتکاف کے مسئول نے اس عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جانی چاہیے کہ رمضان المبارک کے اعتکاف اور آئندہ سالوں کے پروگراموں میں عوام، خاص طور پر نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے جواب میں منصوبہ بندی کیساتھ بہتر سہولیات کا انتظام کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نوجوانوں کی ہوئے کہا دینی اور شرکت کے کہا کہ

پڑھیں:

وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا

کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کویت کی وزارتِ اوقاف و اسلامی امور نے ملک بھر کی مساجد میں بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے،جس میں نماز کے دورانیے کو مختصر کرنا، مساجد کے اندرونی ہالز کی بندش اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال پر پابندی شامل ہے۔ حَوَلی گورنریٹ کی مساجد ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی کی درخواست پر عملدرآمد کے طور پر نافذ کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایک سرکلر تمام اماموں اور مؤذنین کو بھیج دیا گیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت، روزانہ کی پانچوں نمازوں کے لیے مساجد کے اندرونی ہالز بند رہیں گے اور نمازیوں کو صحن میں نماز ادا کرنی ہوگی،صرف جمعے کے دن مساجد کے اندرونی حصے کھولے جائیں گے جہاں ایئر کنڈیشننگ کو خودکار نظام کے تحت 22 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلایا جائے گا،روزمرہ نمازوں کے لیے اگر ایئر کنڈیشننگ استعمال کی جائے تو اسے 25 ڈگری پر خودکار حالت میں رکھنا لازم ہوگا۔

خواتین کے نماز پڑھنے کے حصے بھی زیادہ تر مساجد میں بند کر دیے جائیں گے، سوائے ان مقامات کے جہاں دینی لیکچرز یا کلاسز منعقد ہوتی ہیں، ان صورتوں میں بھی ایئر کنڈیشننگ 25 ڈگری پر مقرر رہے گی اور سیشن کے فوراً بعد حصہ بند کر دیا جائے گا۔

مزید برآں، اذان اور اقامت کے درمیان وقفہ بھی کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ نمازوں کے دورانیے کو بھی مختصر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزارت نے بجلی بند کرنے کا ایک شیڈول بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق ظہر کی نماز کے 30 منٹ بعد سے عصر کی نماز سے 15 منٹ پہلے تک اور عصر کے 30 منٹ بعد سے شام 5 بجے تک بجلی منقطع کی جائے گی،یہ اقدامات کویت کے 6 گورنریٹس میں رواں ہفتے سے مرحلہ وار نافذ کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد بجلی کی بچت اور نظام پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں،شیرافضل مروت کا بڑا دعویٰ

متعلقہ مضامین

  • کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد ہو گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے: وزیراعظم
  • کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • کراچی: بے روزگار نوجوانوں کیلئےبڑی خوشخبری ،50 ہزار نوکریاں تیار