پاکستان کے11 سالہ عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان کے11 سالہ عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
پیرس:
فرانس میں مقیم 11 سالہ پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔فرانس میں مقیم پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرانس کے مشہور سیاحتی شہراینسی میں ہونے وا لی فرنچ ریجنل اسکوائش چیمپین شپ میں اول پوزیشن حاصل کر لی ۔ عمر ظفر کی عمر گیارہ سال ہے ۔
انہوں نے11سے13سال کی عمر کے بچوں کی چیمپین شپ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چمپین شپ میں عمر ظفر نے سنگل گیم میں بھی شکست نہیں کھائی ۔ عمر ظفر مشہور سابق بیورو کریٹ داکٹر طفر اقبال قادر کے پوتے ہیں ۔ عمر کے والد شعیب بن ظفر کے پاس اکاونٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ڈگری ہے
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپین شپ جیت
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی۔ آج گھی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشہ ایک ماہ میں گھی کی قیمت 29 روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درجہ اول کا گھی 580 سے کم ہو کر 550 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
درجہ دوم کا گھی 540 روپے سے کم ہو کر 510 روپے فی کلو ہوگیا۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔
پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر