نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش پیکج لینے والے خبردار، حج کلیئرنس سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش حج پیکج لینے والے خبردار ہو جائیں، حج 2025کے تحت نجی سکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔30لاکھ روپے سے زائد کا حج پیکج لینے والے عازمین کا حج ایف بی آر اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا گیا ہے، 30لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لیےسکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے جائیں گے۔ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا، ایجنسیاں متعلقہ عازمین حج کی اسکروٹنی کریں گی۔ سکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔30لاکھ سے زائد کا پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ کمپنیوں کے 30لاکھ سے زائد حج اخراجات اور پیکج کی منظوری وزارت مذہبی امور دے گی۔ اس ضمن میں وزارت مذہبی امور نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے اور وزارت مذہبی امور نے نجی حج کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو کو مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔نجی حج کمپنیوں سے بھاری حج پیکج کا بریک اپ بھی مانگا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہت سے لوگ بھاری حج پیکج لیتے ہیں لیکن گوشوارے ظاہر نہیں کرتے اورٹیکس نہیں دیتے، مذکورہ اقدام ایف بی آر اور فیٹف کے تقاضوں کے تحت اٹھایاگیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: والے عازمین ایف بی ا ر حج پیکج کے تحت
پڑھیں:
پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی پرتگال کے سرمایہ کاروں سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔
ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ پر پرتگالی وفد اور اسپیکر ملک محمد احمد خان کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چولستان نہری منصوبے پر سندھ کے اعتراضات، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری معیشت کی ترقی کی بنیاد ہیں، صحت، آئی ٹی، انرجی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، پنجاب اسمبلی سرمایہ کار دوست قانون سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر پرتگال کے وفد نے سرمایہ کاری کے مواقع کو حوصلہ افزا قرار دیا اور اسپیکر کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کیا۔
پرتگالی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا جس پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پرتگالی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیے: سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا قانون پنجاب اسمبلی سے منظور
وفد میں علی اصغر کمرشل کونسلر ایمبیسی آف اسپین، لوئس فرانسیسکو، اوسکار مانوئل، ٹییاگو میگوئل اور امیلکار یونو سمیت دیگر پرتگال کے سرمایہ کار شامل تھے۔
تقریب میں ممبران اسمبلی احمد سعید خان، راحیلہ خادم، افتخار چھچھڑ، آغا علی حیدر بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ ممبران اسمبلی حنا پرویز بٹ، سارہ احمد، عارف گل، حسن رضا، خرم ورک،احمد لغاری، رانا عبدالمنان، غزالی سلیم بٹ، فیبلس کرسٹوفر اور سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرتگال پنجاب اسمبلی سرمایہ کار