لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لین مختص
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور:
لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ لین مختص کردی گئی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہوگی، مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین بنائی جارہی ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔
بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی
ویب ڈیسک : پی آئی اے 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔
قومی ائیر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقادکیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد شریک ہوئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر کل صبح روانہ ہوگی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہرباکو دنیا کےایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے اور خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانوں، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔