Islam Times:
2025-04-22@05:56:00 GMT

حماس نے جنگ جیت لی ہے، غاصب صیہونی جنرل کا برملا اعتراف

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

حماس نے جنگ جیت لی ہے، غاصب صیہونی جنرل کا برملا اعتراف

بدنام زمانہ اسرائیلی منصوبہ ''جنرلز پلان'' کا نظریہ پیش کرنیوالے معروف صیہونی کمانڈر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس نے جنگ جیت لی ہے اور اسرائیل کو سخت شکست کھانا پڑی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے بدنام زمانہ عسکری نظریئے ''جنرلز پلان'' کو پیش کرنے والے معروف اسرائیلی کمانڈر جنرل گیورا ایلاند (Giora Eiland) نے غزہ کی جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی شاندار فتح اور سفاک صیہونی فوج کی سنگین شکست کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل گیورا ایلاند نے کہا کہ حماس کو واضح فتح ملی ہے جبکہ صیہونی رژیم کو سخت شکست اٹھانا پڑی ہے۔ اس صیہونی جنرل نے قبل ازیں بھی اعلان کیا تھا کہ غزہ پر مسلط کردہ اسرائیلی جنگ اس وقت صیہونی معاشرے و فوج کے لئے انتہائی نقصان دہ ہو چکی ہے لہذا اس جنگ کا تسلسل بیہودہ اور معاشی صورتحال انتہائی مشکل ہے۔ صیہونی جنرل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ غزہ اسرائیل کے لئے ایک بہت بڑی شکست ہے کیونکہ یہ جنگ اسرائیل کے کسی ایک ہدف کو بھی حاصل نہ کر پائی ہے درحالیکہ یہی معاہدہ 8 ماہ قبل بھی کہ جب اسرائیل کے مزید 120 فوجی ابھی مارے نہیں گئے تھے، دستیاب تھا۔

واضح رہے کہ اسی اسرائیلی فوجی کمانڈر نے جنرلز پلان یا ایلاندز پلان کے نام سے مشہور ہو جانے والا سفاکانہ منصوبہ بھی پیش کیا تھا جس کے تحت شمالی غزہ سے 4 لاکھ فلسطینی باشندوں کی جبری نقل مکانی اور نسلی تطہیر کے بعد اسے ایک محصور فوجی علاقہ بنا دینے کے ساتھ ساتھ اس پورے علاقے میں کسی بھی قسم کی خوراک، پانی یا امداد کا داخلہ ممنوع تجویز کیا گیا تھا تاکہ وہاں موجود حماس کے تمام مزاحمتکار بھوک و پیاس کی شدت سے دم توڑ جائیں۔ اس حوالے سے گذشتہ ستمبر میں جاری ہونے والے اپنے ویڈیو کلپ میں جنرل گیورا ایلاند کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں غزہ کی پٹی کے شمال میں موجود فلسطینی باشندوں کو بتا دینا چاہیئے کہ تمہارے پاس اس پورے علاقے کو خالی کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت ہے جس کے بعد اس علاقے کو ایک محدود فوجی زون میں بدل دیا جائے گا پھر وہاں موجود ہر شخص ایک جائز ہدف ہو گا نیز یہ کہ اس پورے علاقے میں کسی بھی قسم کی خوراک، پانی یا امداد کی بھی کوئی خبر نہ ہو گی۔ اس صیہونی جنرل نے  انسانی حقوق کے تمام عالمی قوانین کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ محاصرہ نہ صرف ایک موثر عسکری حکمت عملی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے ساتھ بھی سازگار ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صیہونی جنرل

پڑھیں:

 پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔ حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  •  پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی 
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں پروفیشنل ناکامیوں کا اعتراف
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
  • صیہونی حملے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی قیدی کا کوئی علم نہیں، ایک محافظ شہید ہو چکا ہے، القسام بریگیڈ
  • غزہ، صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 64فلسطینی شہید
  • صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم شروع