مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کو  شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات دی جاتی ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے، شکر ہے عمران خان کو  شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو عمران خان کے منصوبے اپنے نام کرنے کی پرانی عادت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شریف خاندان کی طرح پر سزا نہیں ہوئی نے کہا

پڑھیں:

نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔ توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیا ٓ، مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔ صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا