بلوچستان میں برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ وادی زیارت اور اس کے اطراف میں تین انچ تک برف پڑ چکی ہے، جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کے بالائی علاقے برفباری کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اور وہاں سڑکوں کا رابطہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
چمن اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جس کی وجہ سے این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارشوں کی توقع ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری
پولیس اور لیویز کیجانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کارروائیاں تیز ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور لیویز کی جانب سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کوئٹہ نے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں سٹیلائٹ ٹاؤن میں واقع منی مارکیٹ میں افغان مہاجرین کے خلاف لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لیویز اہلکاروں نے مسجد کے سامنے سے افغان باشیندوں کو مسجد سے نکلتے ہی حراست میں لیا اور انہیں گاڑیوں میں منتقل کرکے روانہ کر دیا گیا۔