لاہور: اوور اسپیڈنگ نے میاں بیوی کی جان لے لی، بیٹی شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور (آئی این پی) سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب المناک حادثہ پیش آیا جہاں حادثے میں کار سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ظفر اقبال اور ثنا کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کر دی گئی، دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
لاہور:پنجاب بھر میں گرمی کی شدت نے عوام کو بے حال کر دیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بھی اس سلسلے میں بُری خبر سنا دی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید گرمی اور بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
گرمی میں اضافے کے باعث گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز میں ایئر کنڈیشنرز کا استعمال کئی گنا بڑھ چکا ہے جب کہ توانائی کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 23 ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر صرف 20 فیصد رہ گیا ہے، جو جسمانی تکلیف اور پانی کی کمی کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔
اُدھر صوبے کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کوئی بارش متوقع نہیں، جس سے خشک موسم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی تلقین کی ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے احتیاط لازمی قرار دی گئی ہے۔