مظفر آباد: پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
مظفرآباد (صباح نیوز) انتظامیہ کی کمزور گرفت، پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا، مسافروں کے ساتھ تلخ کلامی روز کا معمول بن گئی، اتھارٹی کی جانب سے جاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کرایہ نامہ مسترد کر دیا گیا، مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ مظفرآباد سے راولپنڈی مانسہرہ جبکہ اندرون ریاست باغ، راولاکوٹ، چکوٹھی چنگاری لیپہ ویلی نیلم ویلی سمیت دیگر روٹس پر زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، لوکل روٹس کے کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرایوں میں
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سیف سٹی کا انوکھا کارنامہ ؛ 12 برس قبل چوری ہونے والی بائیک کا چالان بھجوا دیا