غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں، صرافہ ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، سینئر نائب صدر حاجی غلام شبیر بھٹو نے کہا ہے کہ غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے میں تاجر برادری حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے تاجر برادری کو سہولیات اور مراعات دینے کے بجائے ان پر بغیر مشاورت نت نئے ٹیکسز عائد کر کے صنعت وتجارت اور کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، لوڈشیڈنگ کے عذاب نے تاجروں اور شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ ہوکر تاجر برادری کی مشاورت سے آسان اور سہل ٹیکس نظام متعارف کرائے اور تاجر برادری کو سہولیات فراہم کی جائے تاکہ صنعت و تجارت اور کاروبار کو فروغ حاصل اور ملک ترقی کی منازل طے کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صرافہ بازار میں لیاقت علی فرحان علی کی نئی دکان جاوید جیولرزکے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے خطاب کے دوران کیا۔ حاجی محمد جاوید میمن، حاجی غلام شبیر بھٹو کا کہنا تھا کہ تجارت اور کاروبار کر کے رزق حلال کا حصول مذہبی فریضہ ہے، صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے ممبران ہمارے بازوں ہیں اور ہمیں اپنے بازوں پر فخر ہے، ہم نے ہمیشہ سیاسی چھتری اور خوشامد کے بغیر تاجروں کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی اور مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے تاجر برادری کو نمایاں مقام دلایا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاجر برادری
پڑھیں:
پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔
اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید :