190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سے متعلق قانونی ماہرین کی ملی جلی رائے
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
سابق وزیراعظم عمران خان کا 190 ملین پاؤنڈز کیس میں منصفانہ ٹرائل ملا اور ان کے مناسب کارروائی کی گئی ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے۔
سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹرائل، ان پر فرد جرم اور ان کو دی گئی سزا آزادی، اہلیت اور غیر جانبداری سے عاری عدالت کی جانب سے آئی ہے۔
اس طرح ہمارے آئین کے آرٹیکل 10اے اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاکستان نے اس عالمی معاہدے کی توثیق کر رکھی ہے۔
طارق کھوکھر نے مزید کہا اس طرح کا غیر منصفانہ طریقہ کار ہی مقدمے کو شروع سے ہی کالعدم قرار دینے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا مقدمہ کے جج ناصر جاوید رانا مہذب اقوام اور اسلامی فقہ کی طرف سے تسلیم شدہ قانون کے بنیادی اصولوں کے لیے ایک قابل نفرت کردار ہے۔ 2005 میں ایس سی پی نے انہیں پولیس کا آلہ کار، غیر قانونی احکامات پاس کرنے والا، جھوٹی گواہی دینے والا اور دوسروں کی طرف سے جھوٹی گواہی لینے والا، بدتمیز اور عدالتی خدمات کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
دریں اثنا عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ کا خیال ہے کہ یہاں اختیارات کے غلط استعمال کا ایک ٹھوس کیس تھا کہ اس کا جواب دیا جاتا لیکن عمران خان ایسا کرنے میں ناکام ہوئے۔ وہ اپنے دفاع میں صرف یہ پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ وہ ایک کرکٹ اسٹار ہیں اور ان کی انسان دوست اقدامات کی ایک تاریخ ہے۔
ایک خیراتی ادارہ بنانے کا ان کا ارادہ ایک طرف تو کابینہ کے فیصلے کے ذریعے بزنس ٹائیکون کو اس کی رقم واپس دینے اور دوسری طرف اعتماد کی بنا پر ان سے زمین اور عطیات لینے کے درمیان گٹھ جوڑ کو ختم نہیں کر سکتا۔
حافظ احسان احمد ایڈووکیٹ نے تاہم کہا ہے کہ تمام حقائق قانونی طور پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ملزمان کی جانب سے کابینہ، این سی اے، حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے سامنے سنگین قانونی خلاف ورزیاں اور غلط بیانی کی گئی تھی۔
اس کے نتیجے میں رقم کو دوسرے نجی اکاؤنٹ میں منتقل کرکے "بے ایمانی" اور "بد نیتی پر مبنی" ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔
قانونی ماہر نے بتایا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 کے تحت ملزمان کو 30 دن کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے سامنے سزا کو چیلنج کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گئی
پڑھیں:
امریکا و ایران کا نیوکلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق
عمانی وزارت خارجہ بدرالبوسعیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کیجانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے، جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور ایران نے نیو کلیئر ڈیل سے متعلق مستقبل میں معاہدہ کرنے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس بار ہم مستقبل میں معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر متفق ہوگئے ہیں۔ اتفاق کیا گیا کہ بات چیت کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہوگا، جبکہ ماہرین کی سطح پر ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگ 23 اپریل کو عمان میں ہوگی۔
اس حوالے سے عمانی وزارت خارجہ بدرالبوسعیدی کا کہنا ہے کہ فریقین اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ایسا منصفانہ مستقل معاہدہ کیا جاسکے، جو یقینی بنائے کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی نیت سے متعلق شکوک دور ہوں، ساتھ ہی ایران کو یہ حق حاصل رہے کہ وہ پُرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر انرجی استعمال کرسکے۔ واضح رہے کہ عمانی وزیرِ خارجہ بدرالبوسعیدی کی ثالثی میں مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوا تھا۔