حکومت اور ادارے دہشت گردی کو دوام دے رہے ہیں،سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ مولانا ہدایت الرحمن‘ راشد نسیم ‘ ڈاکٹرواسع شاکر ودیگر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی وضلعی ذمے داران کی 2روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی، معاشی عدم استحکام، لاپتا افراد، دہشت گردی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور معدنیات کی لوٹ مار بڑے مسائل ہیں۔ بدقسمتی سے حکومت اور ادارے خود دہشت گردی کو دوام دے رہی ہیں۔ مسائل ومشکلات کا حل سیاسی مفاہمت، معاشی ترقی، روزگارکی فراہمی،
بارڈر بندش کا خاتمہ، سہولیات کی فراہمی ہے‘ بلوچستان کے حقیقی قبائلی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیاجائے شفافیت ہر سطح پر ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے ضلعی وصوبائی زمہ داران کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے دن کراچی مسجد قباء آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی نہیں بدعنوانی عروج پر ہے‘ بلوچستان کے لاپتا افراد پاکستان کے جمہوری دامن پر بدنما داغ ہیں‘ حکمرانوں کے آنے جانے سے نظام کی تبدیلی نہیں آرہی جس کی وجہ سے عوام کا سیاسی جمہوری نظام پر سے اعتمادختم ہو رہا ہے‘ ایمان وعقیدے کی منزل کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے‘ رول ماڈل اسوہ حسنہ ہے‘ غزہ کے 40 ہزار جوانوں نے مسلم وغیر مسلم دنیاکو بدترین شکست دی ہے۔ تربیتی ورکشاپ سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، مرکزی نائب امیر راشد نسیم، ڈاکٹر عبدالواسع شاکر، سید شاہد ہاشمی، سلیمان شیخ، مرتضی خان کاکڑ ودیگر نے خطاب کیا۔ ورکشاپ میں امرائے اضلاع نے اپنے اپنے ضلع کی سالانہ تنظیمی رپورٹ پیش کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سلگتے مسائل کا حل، حقوق کا حصول جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے‘ جماعت اسلامی نے لاپتا افراد کی بازیابی، حقوق کے حصول‘ بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے، سی پیک، بارڈرز، ساحل کے ثمرات سے محرومی کے حوالے سے حقوق بلوچستان مہم شروع کر رکھی ہے‘ کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد جمع کر کے حقوق کے حصول کی راہ ہموار کریں گے۔ عوام وبلوچستان کے خیرخواہ، دیانتدار، مخلص قائدین، نوجوانوں، خواتین ودیگر لوگوں کو متحد وجمع کریں گے۔ بلوچستان وسائل، معدنیات سے مال امال مگر بدعنوانی ناانصافی، لوٹ مارکی وجہ مسائل، مشکلات، تباہی وبربادی وبے روزگاری اورغربت کا شکار ہے۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی ہی مسائل کوحل، وسائل کی حفاظت کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلوچستان کے
پڑھیں:
کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر اہم سیاسی جماعت کے عہدیداران پر درج
گل شاہ: ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے عہدیداران اور کارکنوں پر ہوئی ہے۔
ایف آئی آر میں ضلعی صدر سید جلال شاہ ، حیدر شورو، حکیم بروھی ، جاوید جانوری ، اور چار دیگر افراد نامزد ہیں۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے، اسی دوران نا معلوم افراد نے ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔