کلائیو اسمتھ کی ڈاکٹر عافیہ سے امریکی جیل میں 4 گھنٹے طویل ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی‘ واشنگٹن (اسٹاف رپورٹر‘ آن لائن) امریکی وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے 4 گھنٹے ایف ایم سی کارسویل جیل میں عافیہ کے ساتھ گزارے۔ جیل میں ملاقات کے بعدتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ ہمیشہ کی طرح ہمت کا دامن مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے، ان کی خواہش تھی کہ میں ان کی طرف سے دنیا بھرمیں موجود ان کے تمام سپورٹرز کاان کی شاندار حمایت کے لیے شکریہ ادا کروں۔
میں نے عافیہ کو بتایا کہ امریکی بھی حقیقت میں ان کی رہائی کے معاملے میں بہت مدد کر رہے ہیں۔ کلائیو اسمتھ نے مزید کہا کہ آج عافیہ نے خاص طور پر کہا کہ میں مسلسل اور شاندار حمایت کرنے پر امام عمر سلیمان، سینیٹر مشتاق احمد خان، سینیٹر طلحہ محمود، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (ICNA) اور عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز کا شکریہ ضرور ادا کروں۔ کلائیو اسمتھ نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ پیر کی دوپہر سے پہلے پہلے امریکی صدرجو بائیڈن کی جانب سے اپنی رحم کی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری ملنے کی شدت سے منتظر ہیں۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن پیر کے روز اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہو رہے ہیں، جس پر فرینڈز آف عافیہ کے زیراہتمام کل شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرے میں ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز امریکی صدر سے اپیل کریں گے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رحم کی پٹیشن کو منظور کر کے انہیں رہا کردیں۔علاوہ ازیںامریکی حراست میں قید پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے خلاف مقدمے کے حوالے سے ان کے حق میں نئے شواہد سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے وکیل کے توسط سے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مجھے بھلایا نہیں گیا، ایک دن جلد ہی مجھے رہا کر دیا جائے گا، میں ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں اس اذیت سے آزاد ہو جاؤں گی۔.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ عافیہ صدیقی امریکی صدر جو بائیڈن اسمتھ نے کہا کہ
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔
سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔