حساس اسرائیلی اہداف پر یمن کیجانب سے دوبارہ میزائل حملہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملکی افواج نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں واقع حساس اسرائیلی اہداف کو آج دوسری بار کامیاب میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ام الرشاش (ایلات) میں واقع غاصب اسرائیلی رژیم کے حساس ٹھکانوں پر دوبارہ میزائل حملوں اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ یہ مزاحمتی کارروائیاں ذوالفقار نامی بیلسٹک میزائلوں اور ایک کروز میزائل کے ساتھ انجام دی گئی ہیں۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک گھنٹہ قبل بھی اعلان کیا تھا کہ ملکی افواج نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) کے علاقے میں واقع غاصب اسرائیلی رژیم کی وزارت جنگ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ اس آپریشن ذوالفقار نامی بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا جس نے اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا جبکہ دشمن اسے ٹریک کرنے میں یکسر ناکام رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ گل زیب ولد قادر بخش کے نام سے کی گئی۔
شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محررسلیم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا، مقتول جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب بنی پانی کی ٹینکی کے اوپر سو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کو ایک گولی سر پر ماری گئی جس کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مقتول نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔