ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ‘پیپلز مارچ’
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں ‘پیپلز مارچ’ ہو رہا ہے جس میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ مظاہرین خواتین کے حقوق، ایل جی بی ٹی کمیونٹی اور تارکینِ وطن کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے فرینکلن اسکوائر پر سینکڑوں افراد پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے جمع ہیں اور وہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ یہ ریلی ایسے وقت ہو رہی ہے جب منتخب صدر ٹرمپ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس سے قبل وہ اتوار کو ڈی سی کے کیپٹل ارینا میں اپنے حامیوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب
شوریٰ عالی کے نومنتخب اراکین میں علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ شیخ مختار احمد امامی، علامہ سید جواد ہادی شوریٰ عالی کے اراکین شامل ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹس میں سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین، سابق صوبائی وزیر بلوچستان آغا محمد رضا رضوی اور سید فرحان شاہ کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کے موقع پر مرکزی چیئرمین کے انتخاب کے ساتھ ساتھ شوریٰ عالی کے نئے اراکین کا بھی انتخاب کیا گیا، اراکین شوریٰ عمومی نے شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب کیا۔ نومنتخب شوریٰ عالی کے ممبران میں 4علمائے کرام اور 3 ٹیکنو کریٹس کا انتخاب کیا گیا، علمائے کرام میں سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ شیخ مختار احمد امامی، علامہ سید جواد ہادی شوریٰ عالی کے اراکین منتخب ہوئے جبکہ ٹیکنو کریٹس میں سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین، سابق صوبائی وزیر بلوچستان آغا محمد رضا رضوی اور سید فرحان شاہ کے نام شامل ہیں۔