امیتابھ کی صحت اور تندرستی کا راز کیا ہے؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی عمر 82 سال ہے مگر وہ اس کے باوجود بھی صحت مند نظر آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی زبردست توانائی اور صحت مند طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں۔
82 سال کی عمر میں بھی ان کی فٹنس اور عزم سب کیلیے ایک مثال ہے۔ اگرچہ انہوں نے اپنی زندگی میں ٹی بی جیسی سنگین بیماریوں کا سامنا کیا، لیکن ان کے منظم اور صحت مند طرزِ زندگی نے انہیں آج بھی مضبوط اور متحرک رکھا ہوا ہے۔
ورک آؤٹ روٹین: امیتابھ بچن کا عزم
امیتابھ بچن کے فٹنس ٹرینر ورندا مہتا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بگ بی اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ فکر مند رہتے ہیں اور وہ روزانہ خاص طور پر ورزش کیلیے وقت نکالتے ہیں۔
ورندا کے مطابق امیتابھ زیادہ تر سانس بہتر بنانے کے حوالے سے ورزش کرتے ہیں اور وہ آغاز بھی اسی سے کرتے ہیں جبکہ اُن کی ذہانت کمال ہے اور اسی وجہ سے سب انہیں بادشاہ کہتے ہیں۔
ایک اور فٹنس کوچ شیوہام نے بھی ان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا، "کئی بار ہمیں انہیں روکنا پڑتا ہے کہ 'ابھی ورزش نہ کریں، یہ آپ کے لیے موزوں نہیں ہے، لیکن وہ وقت نکالتے ہیں، چاہے صبح ہو، دوپہر ہو، شام ہو، یا میٹنگز کے درمیان ہو، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ اہم ہے۔"
امیتابھ بچن کی غذا نظم و ضبط اور غذائی تنوع پر مبنی ہے۔ اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے شیئر کیا کہ وہ دن کا آغاز تلسی کے پتوں سے کرتے ہیں، جس کے بعد ان کا ناشتہ پروٹین شیک، بادام، دلیہ، یا ناریل پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، وہ آملہ جوس اور کھجور کو بھی اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں۔
اپنی خوراک کے بارے میں بات کرتے ہوئے، امیتابھ بچن نے کہا کہ "جوانی میں میں بہت کچھ کھا لیا تھا، لیکن اب میں نے نان ویج ڈشز، مٹھائیاں، چاول سب چھوڑ چکا ہوں‘۔
امیتابھ نے میٹھے سے پرہیز اور چینی کے استعمال کو محدود کرنے کو اپنی فٹنس کا اہم راز قرار دیا، جس سے وہ موٹاپے اور دیگر بیماریوں کے خطرے سے بچ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" ایک بار پھر منفرد اور جذباتی موضوع کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے کمر کس چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ اپنے نام کے لحاظ سے تو مشہور فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے جڑی ہے لیکن اس کا موضوع یکسر مختلف ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ستارے زمین پر ایک مکمل نیا تجربہ ثابت ہوگی اور یہ ’’تارے زمین پر‘ جیسی فلم نہیں ہوگی بلکہ اس سے آگے کی کہانی ہے۔
اداکار عامر خان نے حال ہی میں چین کے مکاؤ کامیڈی فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنی اس نئی فلم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ فلم دراصل اسپینش فلم ’’چیمپئنز‘‘ کا بھارتی ری میک ہوگی جس میں مسٹر پرفیکشسنسٹ ایک بدتمیز اور خود پسند باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھائیں گے۔
فلم ستارے زمین پر کا یہ کردار ’’گلشن‘‘ ہے جو تارے زمین پر کے ایک ٹیچر کے کردار سے مزاجاً اور عادتاً بالکل مختلف ہے۔
عامر خان نے بتایا کہ فلم میں اس جھگڑالو اور بدتمیز کوچ کو سدھارتے ہیں ڈاؤں سنڈروم اور آٹزم جیسی امراض میں مبتلا بچے جو ایک باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اس فلم میں کامیڈی بھی ملے گی۔ اگر تارے زمین پر نے آپ کو رلایا تھا تو ستارے زمین پر آپ کو ہنسائے گی۔
یعنی عامر خان کی یہ فلم مزاح کے انداز میں انسان کی اصلاح کا ایک پیغام دیتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار آر ایس پراسانا ہیں اور عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جنیلیا ڈی سوزا جلوہ گر ہوں گی۔