کرم کے علاقہ بالشخیل میں فائرنگ سے سید وسیم نامی نوجوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
جلال بنگش نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے باوجود صرف ایک فریق دس بار خلاف ورزی کر چکا ہے خلاف ورزیوں پر ایکشن نہ لینے کے باعث اس قسم واقعات پیش ارہے ہیں صبح شام جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں ذمہ دار کہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ بالش خیل پرخار کلی کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سید وسیم شدید زخمی ہوگیا تھا، ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچاتے ہوئے شہید ہوگیا، گزشتہ ہفتے بھی علاقے میں پولیس بکتر بند گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی۔ جلال بنگش نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے باوجود صرف ایک فریق دس بار خلاف ورزی کر چکا ہے خلاف ورزیوں پر ایکشن نہ لینے کے باعث اس قسم واقعات پیش ارہے ہیں صبح شام جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں ذمہ دار کہاں ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹوجسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف برداری تقریب ججز بلاک سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔