Express News:
2025-04-22@06:12:02 GMT

سیف علی خان معذور ہوگئے؟ صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

دو روز قبل اپنے گھر میں حملہ آور کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

سیف علی خان حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی دو روز قبل ڈاکٹرز نے دو سرجریز کیں اور انہیں چوبیس گھنٹے کیلیے آئی سی یو منتقل کردیا تھا۔

اب ڈاکٹرز نے بتایا کہ سیف علی خان کی حالت پہلے سے مزید مستحکم ہے اور انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ اگلے چار سے پانچ روز تک رہیں گے۔

ڈاکٹرز نے شدید حملے کے باوجود ہمت کا مظاہرہ کرنے پر سیف علی خان کو اصل زندگی میں بھی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ کل چھ جن میں سے دو گہرے زخم آنے کے باوجود سیف علی خان نے بہت زیادہ بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق اداکار روبہ صحت ہیں اور انہوں نے آج چہل قدمی بھی کی ہے، اب اُن کے معذور ہونے کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر نیرج نے بتایا کہ سیف علی خان اصل میں ایک ہیرو کی طرح پُرامید اور ہمت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ تکلیف کے باوجود بھی خود کو جلد ٹھیک کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان کو آرام کی ضرورت ہے اس لیے لوگوں کے کمرے میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف علی خان

پڑھیں:

جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

علامتی فوٹو

سندھ کے ضلع جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ تھانا بولا خان کے قریب بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ظفر صدیق کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر زخمی بھی ہوئے۔ بس بلوچستان سے تھانا بولا خان جام شورو آ رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • کراچی، آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج
  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند، پولیو ورکرز کا بھی احتجاج
  • جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشددکا معاملہ، احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز تقسیم، مطالبات بھی سامنے آگئے
  • تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے  
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!
  • پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری