ملتان ٹیسٹ : پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 202 رنز کی برتری، دوسرے دن کا کھیل مکمل
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ملتان: پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے، جس کے بعد مجموعی برتری 202 رنز ہو گئی۔ کریز پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز اسکور کیے۔ سعود شکیل اور محمد رضوان نے 141 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ سعود شکیل 84 رنز جبکہ رضوان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز پر سمٹ گئی۔ نعمان علی نے 5، ساجد خان نے 4، اور ابرار احمد نے ایک وکٹ لی۔
ویسٹ انڈیز کے بلے باز پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ ابتدائی 4 کھلاڑی صرف 22 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں برتری کو مزید بڑھایا۔ شان مسعود نے 52، محمد ہریرہ نے 29، اور بابر اعظم نے 5 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔ ملتان کے میدان میں پاکستانی اسپنرز نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور قومی ٹیم مضبوط پوزیشن میں ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
نواز شریف کے طبی معائنے مکمل، وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا
اسد علی ملک : مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن میں میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہو ، برطانوی ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دے دی ۔ نواز شریف جمعرات کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے اور جمعہ کو لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لندن میں تین ہفتے قیام کیا جہاں ان کے مختلف طبی معائنے کیے گئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے طبیعت بہتر قرار دیے جانے کے بعد انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
پاکستان پہنچنے کے بعد نواز شریف اہم سیاسی ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔ ان کی ملاقاتیں بلوچستان کے رہنما سردار اختر مینگل، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اور پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سے متوقع ہیں۔