برطانیہ میں ایک سال میں چار سو سے زائد شراب خانے بند
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جنوری 2025ء) یہ ڈیٹا تجارتی ریئل اسٹیٹ کمپنی ''الٹس گروپ‘‘ کے ذریعے شائع کیا گیا، اس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مجموعی طور پر پبز کی تعداد گھٹ کر 38,989 ہو چکی ہے، ان میں سے کچھ تو کرائے کے لیے ابھی بھی خالی ہیں اور کچھ عمارتوں میں دیگر کاروبار شروع کیے جا چکے ہیں۔
اس اعداد وشمار کے مطابق اوسطاً ہر مہینے کم از کم چونتیس شراب خانے بند ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل 2021ء میں کووڈ انیس کے دور میں برطانیہ بھر میں بہت تیزی سے شراب خانے بند ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 2021ء وہ سال ہے جب کووڈ انیس اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اس اور دیگر کاروباروں کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ تازہ ترین ڈیٹا ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے صارفین اپنے اخراجات میں بہت احتیاط کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
اپریل 2025 میں، موسم خزاں کے بجٹ آنے سے قبل کئی ایسی پالیسیاں نافذ ہوں گی، جن کی وجہ سے پب مالکان پر مزید بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔الٹس گروپ کے ایلکس پروبن کا کہنا ہے کہ کئی پب مالکان اس وجہ سے بہت پریشان ہیں کہ شاید یہ اُن کا آخری کرسمس تھا،کیوں کہ مالکان کو اب زیادہ انشورنس ادا کرنا ہو گی اور اس طرح ان کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔
پروبین کا مزید کہنا ہے کہ بہت سے شراب خانے اب مالی اعتبار سے مستحکم نہیں رہیں گے اور جن عمارتوں میں یہ قائم ہیں وہ پراپرٹی شاید متبادل سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بن جائے.
ایما میکلارکن، جو 'برٹش بیئر اینڈ پبز ایسوسی ایشن‘ کی چیف ایگزیکیٹو ہیں، کا کہنا ہے، "شراب خانوں سے ہونے والی اربوں پاؤنڈز کی آمدنی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے، تو اس سے ہمیں یه پتہ چلتا ہے کہ ان کے بند ہونے سے ملکی خزانے اور روزگار کی منڈی دونوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
"جرمنی: شراب کے اشتہارات کے خلاف قوانین سخت بنانے کا منصوبہ
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شعبہ معیشت کا ایک مضبوط ستون ہے، ان کے مطابق، "ہمارے معاشرے کی ایک پہچان ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مستقل اور بامعنی اصلاحات عمل میں لائے۔"
ان تازہ اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ بھر میں لندن میں سب سے زیادہ شراب خانے بند ہوئے، جن کی تعداد 55 ہے اور اس کے بعد ویسٹ مڈلینڈز کا نمبر آتا ہے، جہاں بند ہونے والے شراب خانوں کی تعداد 53 ہے۔
ع ف / ع ا (ڈی پی اے، پی اے میڈیا)
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔