پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
فوٹو: آئی ایس پی آر
پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی۔ کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاک بحریہ نے جولائی 2024 تا جنوری 2025 کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں بار قیادت کی ہے۔ پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کیے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان نیوی نے 19 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا معیشت کے استحکام میں پاک نیوی کا کردارپاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں۔ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
کموڈور عاصم سہیل ملک کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی میں کردار ادا کرنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 پاک بحریہ میری ٹائم
پڑھیں:
پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
پاکستان اور سری لنکا کیبحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبریں بے نقاب ہو گئیں۔پاک بحریہ کے عالمی بحری قوتوں سے بڑھتے تعاون پر بھارتی میڈیا کو تشویش لاحق ہوگئی ہے، امن 2025 میں 60 ممالک کی تاریخی شرکت پر بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔سری لنکن بحریہ کی امن مشق میں فعال شرکت پاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے، پی این ایس اصلت کے کولمبو کے خیرسگالی دورے سے بحری تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔سری لنکا کی وزارت دفاع نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا. بھارت کی پاکستان اور سری لنکا کے قریبی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔