پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشری بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔
احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا جبکہ القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ اسی طرح ان کی اہلیہ بشری بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 3 ماہ قید ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ کور کمیٹی کے فیصلے بات چیت
پڑھیں:
آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام
اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک ہوئے، جب کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، رانا مبشر اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وفاقی حکومت کے تعاون، اور خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر کی قیادت کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) یو کے اور آزاد کشمیر کی قیادت سے بھی تفصیلی مشاورت کی، جس میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کو وزیراعظم آفس میں آزاد کشمیر کی قیادت کی اہم بیٹھک قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف باہمی مشاورت کا مظہر ہے بلکہ مرکز اور ریاست کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا عملی ثبوت بھی ہے۔
ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی