چین کے صدر کی چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بیجنگ:چینی قوم کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن نے بیجنگ میں موجود سینئر فوجی افسران کے اعزاز میں بیجنگ میں ایک ٹی پارٹی کا انعقاد کیا ۔ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر شرکت کی اور رقص اور موسیقی پر مبنی مختلف پرفارمنس کو دیکھا ،تقریب میں شریک سینئر فوجی افسران اور چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو اس تہوار اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
شی جن پھنگ نے نمائندوں سے ہاتھ ملایا، مبارکباد کا تبادلہ کیا، ان کی صحت اور حالات زندگی کے بارے میں پوچھا اور گزشتہ سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، ملک اور فوج کے غیر معمولی دور اور بڑی کامیابیوں کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 15 اہلکار برطرف
بلوچستان لیویز فورس کے 15 اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری، فرائض میں غفلت، بد نظمی اور اعلیٰ حکام کے احکامات نہ ماننے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ لیویز فورس کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالغفار مگسی کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے تحت کیا گیا۔ برخاست کیے گئے اہلکار سی پیک ونگ اور ایس ایس ای پی یو ونگ سے تعلق رکھتے تھے اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سبی، سوراب، خضدار، تربت اور پنجگور میں تعینات تھے۔ انہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے شال سے جعفرآباد تک سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم وہ بغیر اطلاع یا اجازت کے اپنی ذمہ داریوں سے غیر حاضر رہے۔ محکمہ لیویز کے مطابق اہلکاروں کی غیر حاضری نے ادارے میں بد نظمی، انتظامی مسائل اور نافرمانی کو فروغ دیا، جس سے فورس کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوئی۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں خالق داد، ظہیر احمد، گل محمد ،یاسر احمد،ظہیر احمد، زاہد احمد، عابد حسین، عبدالحفیظ،صغیر احمد، صادق سفر، سعید احمد، جلال مراد،تنویر احمد، محمد حسین، ساجد علی شامل ہیں۔ حکم نامے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کی تنخواہیں فوری طور پر بند کی جائیں اور انہیں کسی بھی سرکاری سروس میں دوبارہ شامل نہ کیا جائے۔