چین اور گریناڈا عملی انداز میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم گریناڈا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال 20 جنوری گریناڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 20ویں سالگرہ ہے۔ یہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کے دورے کا مقصد اس خاص دن کو منانا ہے۔ مچل نے کہا کہ دورے کے دوران گریناڈا کی حکومت نے چین کے ساتھ 13 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ سب انھیں دوستانہ، ہم آہنگ اور قریبی تعاون پر مبنی شراکت داری کا احساس دلاتا ہے جو گریناڈا اور چین نے گزشتہ 20 سالوں میں قائم کی ہے۔
مچل نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دونوں ممالک نے عملی اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کرنے، ایک دوسرے پر اعتماد کرنے اور عملی انداز میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے دنیا کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک ان انیشی ایٹوز کی حمایت کریں گے۔ مچل نے کہا کہ ہم تنہائی، یکطرفہ پابندیوں، غنڈہ گردی اور جنگل کے قانون کے دور میں واپس نہیں جا سکتے۔ ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے، امن اور سلامتی کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس کے بغیر اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا .
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی "گلیکسی اسپیس" کے وفد نے چیئرمین زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے چین کو پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیا۔
گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان میں اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں و مقامی اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
وفد کے ارکان نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور سپارکو حکام کے ساتھ ملاقاتیں نہایت مفید رہیں اور پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر