عمران خان نے جیل سے پیغام دے دیا ، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلوخاتون ہیں ، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کے لیے صعوبتیں برداشت کیں ہیں۔ اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ آپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم جیلوں میں رہنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ اصول اور نظریے کی خاطر ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پورے کے پی سے قافلے پشاور جمع ہوں گے اور شٹرڈاؤن کریں گے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ نہ تو بلاول ہاؤس ہے اور نہ ایون فیلڈ ہاؤس ہے۔ انہوں نے کل القادر یونیورسٹی کے کیمپس سے طالب علموں کو نکالا گیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ 9 مئی ہو یا 26 نومبر ہم جوڈیشل کمیشن کی مانگ کر رہے ہیں، چیٹرز کبھی بھی نیوٹرل امپائرزکے ساتھ نہیں کھیلتے ، ہم آج بھی نیوٹرل امپائرزکے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔
190 مزیدپڑھیں:ملین پاؤنڈ کیس میں جس سے پیسہ لیا، اُسی کو واپس کردیا، عطا تارڑ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔
پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔
اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔