راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں 2803 مجرمان کو سزائیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں 2803 مجرمان کو سزائیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(بیورورپورٹ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں معزز عدالتوں نے 2803 مجرمان کو سزائیں سنائیں، قتل کے مقدمات میں ملوث 73 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں 1 مجرم کو سزا سنائی گئی، ڈکیتی میں ملوث 06 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،گزشتہ سال 185 منشیات فروشوں کو معزز عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں، منشیات فروشوں کو 20 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں
،اقدام قتل اور ضرر کے 18 مجرمان کو سزائیں جبکہ کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث 276 مجرمان کو سزائیں سنائی گئی،چوری، نقب زنی اور دیگر چوری میں ملوث 266 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 163 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، گزشتہ سال دیگر جرائم میں ملوث 1815 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ سے مجرمان کی سزایابی ممکن ہوئی، تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے اور تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تمام مقدمات کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں، اہم اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی لیگل وقتا فوقتا تفتیشی اور سپروائزری افسران سے میٹنگ کر کے ہدایات جاری کر رہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے ساتھ ساتھ معزز عدالت سے ملزمان کی سزایابی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں راولپنڈی پولیس کی موثر میں ملوث
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔
بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔