ناصر حسین نے صائم ایوب کو اگلے ’فیب فور‘ کے لیے منتخب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام کرکٹ کی اگلی نسل کے ’فیب فور‘ میں شامل کرلیا ہے۔
مائیک ایتھرٹن کے ساتھ ایک کرکٹ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو ابھی انجری ہوئی ہے اور یہ یقینی نہیں ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہوں گے یا نہیں لیکن وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے ٹاپ آرڈر میں متحرک کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔
ناصر حسین نے اگلے فیب فور کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک اور ہندوستان کے یاشاسوی جیسوال کو بھی منتخب کیا۔ ناصر حسین نے ٹریوس ہیڈ کو اپنی حتمی پسند کے طور پر منتخب کیا تاہم مائیکل ایتھرٹن نے ان کے اس انتخاب پر اتفاق نہیں کیا۔
دوسری جانب، مائیک ایتھرٹن نے سری لنکا کے کامندو مینڈس، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، انگلینڈ کے ہیری بروک اور بھارت کے یشوی جیسوال کو اگلے فیب فور کے لیے منتخب کیا۔
واضح رہے کہ فیب فور کی اصطلاح نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور تجزیہ کار آنجہانی مارٹن کرو نے 2013 میں بنائی تھی اور پیشگوئی کی تھی کہ اگلی نسل (ایک دہائی) تک ویرات کوہلی، جو روٹ، کین ولیمسن اور اسٹیو اسمتھ کرکٹ کے منظر نامے پر چھائے رہیں گے اور ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔
مارٹن کرو کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ تب سے یہ اصطلاح انتہائی مقبول ہے اور کرکٹ کے شائقین اگلے فیب فور کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اب ناصر حسین اور مائیک ایتھرٹن نے اگلے فیب فور کی پیشگوئی کردی ہے، دیکھنا یہ کہ ان دونوں کی پیشگوئی کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور اور کوٹ ادو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور گرد و نواح میں اسموگ رہنے کا امکان ہے، سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، باجوڑ اور مہمند میں بارش ہونے کی توقع ہے، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزادکشمیر میں آج چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 16 دسمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، 13سے 15 دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برف باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلیات میں بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں آج سے بارش و برفباری کا امکان ہے، اس بارے میں پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی
چترال، دیر، سوات، شانگلہ سمیت دیگر اضلاع میں آج سے 15 دسمبرتک بارش و برفباری کا امکان ہے، برفباری کے باعث ناران، کاغان سمیت بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔