ماہرہ خان اور وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لاہور:پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، جو ڈراما شائقین کے لیے خوشخبری ہے۔ماہرہ خان تقریباً پانچ سال بعد چھوٹی سکرین پر واپس آ رہی ہیں، اور اس بار وہ وہاج علی کے ساتھ ڈرامے ‘مٹی دے باوے’ میں رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔
ڈرامے کی کہانی معروف مصنفہ فائزہ افتخار نے لکھی ہے، جبکہ اس کی ہدایات حسام حسین دے رہے ہیں، جو اس سے قبل کئی کامیاب ڈراموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔ہدایت کار حسام حسین نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے منصوبے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اس بارے میں تفصیلات دینے سے گریز کیا تھا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہاج علی اور ماہرہ خان ایک ساتھ سکرین شیئر کریں گے، اور مداح دونوں کی جوڑی کو ٹی وی پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ماہرہ خان نے آخری بار پانچ سال قبل ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں کبریٰ خان اور عثمان مختار کے ساتھ کام کیا تھا۔
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
لاہور:قومی ائیرلائین پی آئی اے کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
روڈ شو میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے بھر پور شرکت کی۔
پی آئی اے آج سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کر رہی ہے۔ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانوں، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے.
روڈ شو میں شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج صبح روانہ ہو گی۔