گجرانوالہ:

ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔

یاد رہے  کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپین کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم مراکش بھیجی گئی ہے جو تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی۔ ٹیم زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔

تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانے والے افراد سے ملاقات کرکے ان سے بھی حقائق معلوم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی، جس کی بنیاد پر انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی

جھل مگسی میں نوشہرہ کے قریب ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ایک حادثہ پیش آیا، جہاں ریلی میں شریک ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جیپ ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیور جہاں زیب عمرانی کو ایندھن پہنچانے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے باعث جیپ ریلی کے دوران عارضی طور پر بے چینی کی فضا پیدا ہو گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • مردان؛ 2 موٹر کاروں میں خطرناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
  • جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
  • ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی
  • مسافر کوچ اور کار کی ٹکر میں تین افراد جاں بحق
  • آزاد پتن، مسافر بس دریائے جہلم میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق
  • کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی
  • بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • سکھیکی میں بارات کی گاڑی بس سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • فٹبال کوچ کو خاتون کیساتھ نازیبا تعلقات پر برطرفی کے بعد گرفتار بھی کرلیا گیا