بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
لاہور:
صوبائی دارالحکومت میں بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنے والے مرد اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں میاں بیوی بن کر منشیات فروشی کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار منشیات فروشوں میں ترب فاطمہ اور فراز شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپےمالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے جب کہ گرفتار ملزمہ مختلف مقامات پر بھکارن بن کر بھی منشیات فروخت کرتی تھی۔
ملزمان شہر میں اپنی رہائش تھوڑے عرصے بعد تبدیل کرلیتے تھے۔ دونوں ملزمان کرایے پر گھرلیتے ہوئے کبھی خود کو بہن بھائی اور کبھی میاں بیوی ظاہر کرتے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میاں بیوی
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔