نادرا کی کراچی میں نئی سروس متعارف؛ شہریوں کی سہولت کا بڑا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
نادرا کی جانب سے شہر قائد میں نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔
حکام کے مطابق شہریوں کو انتظار کی زحمت اور طویل قطاروں سے بچانے کے لیے نادرا کی جانب سے ایک اور اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے ۔
نادرا کی یہ نئی سہولت پیر کے روز سے شروع ہوگی، جس کے ذریعے شہری قومی شناختی کارڈز کے اجرا و تجدید سمیت دیگر امور سے مستفید ہوسکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 بائیکرز جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں ابتدائی طور پر ایک،ایک بائیک کے ذریعے سروس شروع کی جارہی ہے۔ نادرا بائیک سروس کے لیے مزید 10 بائیکس آئندہ چندروز میں شامل کی جائیں گی۔
نئی سہولت کے حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ بائیک سروس کے نمائندے بیک پیک(پراسیس کے آلات)سے لیس ہوں گے اور گھر پر سروس کے لیے شہریوں سے ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔ فیس میں 825 روپے سروس اور 175 روپے ڈیلیوری چارجز شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نادرا کی
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
فائل فوٹو۔افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔