بائیڈن کی جاتے جاتے ریکارڈ معافی، ایک دن میں 2500 مجرموں کی سزائیں معاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے تقریباً 2500 مجرموں کی سزاؤں کی معافی اعلان کردیا، مجرمان منشیات کے جرائم کے مرتکب تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں ایک روزہ معافی کا سب سے بڑا عمل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جن کی سزاؤں میں میں نے کمی کی ہے وہ وقت گزار رہے تھے جو کہ ان کے مقابلے میں غیر منصفانہ طور پر طویل تھا، اگر انہیں آج سزا سنائی گئیں تو انہیں کیا ملے گا۔
صدر بائیڈن نے اس اقدام کو ماضی کی ناانصافیوں اور سزا کے غیر منصفانہ اختلافات کو دور کرنے اور مستحق افراد کو اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کا دوسرا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ بطور امریکی صدر اس کارروائی کے ساتھ میں نے اب امریکی تاریخ میں کسی بھی صدر سے زیادہ انفرادی معافیاں اور تبدیلیاں جاری کی ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عہدہ چھوڑنے سے قبل مزید معافیاں یا تبدیلیاں جاری کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بائیڈن نے گزشتہ ماہ تقریباً 1500 افراد کی سزاؤں میں کمی کے ساتھ 39 دیگر کو معاف دینے کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے کو بھی جانے سے قبل صدارتی معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔
ریکوڈک منصوبے کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ ختم، جلد سعودی عرب سے معاہدے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جو بائیڈن نے
پڑھیں:
نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا، آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
میچ میں کوہلی نے ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔
یہ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں 59 واں نصف سنچری (ففٹی) اسکور تھا اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67 ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔
اس کارکردگی کے ساتھ کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، ان کے ریکارڈ میں اب 59 ففٹیز اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔
پنجاب کنگز کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور دیودت پڈیگل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز جوڑے، جس نے آر سی بی کی جیت کی بنیاد رکھ دی، پڈیگل نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
آر سی بی نے 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
شائقینِ کرکٹ ایک مرتبہ پھر کوہلی کے ناقابلِ تسخیر عزم اور کلاس کے معترف ہو گئے ہیں۔
Post Views: 3