ملتان ٹیسٹ: اس پچ پر میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے، محمد رضوان
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان ٹیسٹ میں جس طرح کی پچ تیار کی گئی ہے یہ میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی پچز نہیں بنی تھیں، بال زیادہ اسپن ہورہی ہے جس کی وجہ سے بیٹرز کو مشکل ہورہی ہے، ہم آہستہ آہستہ خود کو اس پچ کے لیے تیار کررہے ہیں اور سیکھ رہے ہیں، سب کو سمجھنا ہوگا کہ آگے کی کرکٹ مشکل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
انہوں نے کہا کہ پلیئرز کو بقیہ کرکٹ کی تیاری کے لیے رکھا گیا ہے، اگر اس میچ میں ہر روز 90، 90 اوورز ہوجائیں تو یہ میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے۔ محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ ایسی پچ پر ہدف مقرر نہیں کرسکتے، کوشش کریں گے کہ پچ کی صورتحال کے مطابق اچھے رنز بنائیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے 4 پیسرز کے ہمراہ جنوبی افریقہ کا ٹور کیا، میزبان ٹیم کے 120 اور 125 کی اسپیڈ رکھنے والے فاسٹ بولرز نے ہمیں مشکل میں ڈالا، اس کی وجہ یہی تھی کہ وہاں سیم ہورہا ہے، انہوں نے اپنے ملک کی کنڈیشنز کا فائدہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون، کون کون شامل ہے؟
انہوں نے کہا اب ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ہی ملک میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس سے قبل ہم ایسی کنڈیشنز میں نہیں کھیلے، آسٹریلیا بھی ایسے ہی کرتا ہے اور مخالف ٹیم کو ڈراپنگ پچ پر کھلاتا ہے، انڈیا بھی اپنی فیور کے لیے اسپن پچ تیار کرتا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو ہم پاکستان میں رہتے ہوئے یہاں نہیں کھیل رہے تھے، ہمارے میچز دبئی میں ہوتے تھے، اگر ہم اپنے ملک کی چیزوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو سیکھنے کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 دن wenews پاکستان پچ ختم کنڈیشنز کھیل محمد رضوان ملتان ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کنڈیشنز کھیل محمد رضوان ملتان ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد رضوان نے ملتان ٹیسٹ کے لیے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔