میرپورخاص: گھر میں قائم ایل پی جی کی دکان میں دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) رہائشی علاقے العمران ٹاؤن میں گھر میں قائم ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، پورا گھر جل گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سلنڈر دھماکے کے بعد اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے، سر سید روڈ پر واقع کیمروں کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق العمران ٹائون کے رہائشی شاہد ملک نے غیر قانونی طور پر گھر میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان قائم کر رکھی ہے جس میں ایل پی جی گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور گھر میں آگ لگ گئی، گھر میں موجود اہلخانہ گھر سے باہر نکل گئے اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرے واقعے میں سر سید روڈ پر واقع عبدالسلام کی کیمروں کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی، دونوں واقعات میں ریسکیو عملے اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا، رہائشی علاقے میں قائم سلنڈر دھماکے سے اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی گھر میں دکان کو کمرشل علاقے یا شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگ بلا خوف و خطر رہائش اختیار کر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلنڈر دھماکے کی دکان میں ا گ لگ گئی ایل پی جی گھر میں
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹوجسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف برداری تقریب ججز بلاک سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔