اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت حکومت کی رائٹ سائزنگ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سرکاری اداروں سے متعلق کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے جن میں حکومت کی رائٹ سائزنگ، مختلف منصوبوں اور گرانٹس کی منظوری دی گئی۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی تشکیل نو کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس فاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیل نو کے لیے چوتھے مرحلے کے آغاز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ رائٹ سائزنگ کے ان تین مراحل کے عمل کے دوران 43 وزارتوں اور تقریباً 400 منسلکہ اداروں کا جائزہ لیا گیا تاکہ مالی سال کے اختتام سے قبل ان کی تشکیل نو کی جاسکے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے جن فیصلوں کی فاقی کابینہ منظور ی دے چکی ہے ان پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی کی طرف سے نیشنل فوڈ سیفٹی اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیریٹی اتھارٹی بنانے کے لیے 910 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے ای او بی آئی کے آڈ ٹ  میں تاخیر  پر سخت تشویش ظاہر کی ہے اور گذشتہ  مالی سال (2023-24 ( کے  نظرثانی شدہ تخمینہ جات کو منظور نہیں کیا اور اس تاخیر کی  تحقیقات  کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو رواں مالی سال کے دوران  تنخواہیں ادا کرنے کی سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے فنانس  ڈویژن کو اس بات کا اختیار دیا کہ وہ 935 ملین روپے کی رقم تنخواہ کی مد میں جاری کرے جو ماہانہ بنیاد پر پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ادا کی جاتی رہے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کی ایک سمری کو منظور کیا گیا جس میں بجلی کے نرخوں کی سالانہ ری بیسنگ اور تعین کی ٹائم لائن کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اب سالانہ بنیاد پر نظرثانی  جنوری میں ہوا کرے گی۔ وزارت کامرس کی طرف سے سٹیل کی فنشڈ فلیٹ پروڈکٹس پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کے نفاذ کی میعاد بڑھانے کے حوالے سے سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کی میعاد میں 31 مارچ 2025 تک تو  سیع کر دی۔ ای سی سی نے کہا کہ اس حوالے سے مزید توسیع منظور نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ امور کے لیے 90.

2 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ان فنڈز کا استعمال پاکستان ایئر فورس اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو ادائیگی کے لیے کیا جائے گا۔ اجلاس میں فرنٹیئر کو نارتھ کی آپریشنل ضروریات کے لیے فنڈز کے اجرا کے بارے میں سمری کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے تحت 941.4 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کی جائے گی۔ اجلاس میں گوادر پورٹ کے ذریعے ا فغان  ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت کے حوالے سے بینک گارنٹی کو انشورنس  گارنٹی سے بدلنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی مالی بہتری کے لئے وزارت اطلاعات ونشریات کی طرف سے پیش کردہ کاروباری منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی نے کراچی ٹولز، ڈائیز اینڈ مولڈ سینٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن و سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کے تحت کام کرنے والے ادارے کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈ سینٹر (کے ٹی ڈی ایم سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے نجی شعبے سے پانچ امیدواروں کی تقرری اور ساتھ ہی بلحاظ عہدہ  ڈائریکٹرز کی تین سال کی  مدت کیلئے تقرری کی منظوری دی۔ عبدالرزاق گوہر  بورڈ کے چیئرمین مقررکئے گئے ہیں، اس  تشکیل نو کا مقصد کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانے اور ادارے کے لئے مؤثر فیصلہ سازی کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے نجی شعبے سے چھ بنیادی امیدواروں اور بلحاظ عہدہ   ڈائریکٹرز کی تین سال کی مدت کیلئے تقرری کی منظوری دی۔ محمد نور الدین داؤد کو بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اجلاس میں وزارت کی منظوری دے دی کی رائٹ سائزنگ ڈائریکٹرز کی کی منظوری دی ملین روپے کی کی تشکیل نو کی طرف سے حکومت کی حوالے سے کمیٹی نے کرنے کی کے لیے کے تحت

پڑھیں:

چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ کے دوران سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پنشن کا بجٹ ابھی بھی کافی نہیں ہے، لوگوں کو دو سال سے پنشن کے فوائد نہیں ملے۔

ابھی 64 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے، 13 ارب سے زائد کی لائبلٹی پڑی ہے۔ریلوے کا آپریٹنگ منافع ایک ارب کے قریب ہے۔ایم ایل ون سٹرٹیجک پراجیکٹ ہے۔ایم ایل فور کے تحت گوادر کو مین لائن سے جوڑنا ہے۔تھر کو ریلوے سسٹم سے جوڑ رہے ہیں۔ ایم ایل ون کا کراچی سے ملتان تک فیز ون رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایل ون کا ملتان سے پشاور فیز ٹو ہے۔ایم ایل ون اب تک بن جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ایم ایل ون کے ثمرات بھی آنے چاہئیں تھے۔ایم ایل ون کے اب تک نہ بننے کی کئی وجوہات ہیں۔ ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ یا مسئلہ نہیں ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے اب سی پیک میں شامل ہے ۔ایم ایل ون پر ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ سے ریل گاڑی جاسکے گی۔لاہور سے اسلام آباد تک کا سفر اڑھائی گھنٹے کا ہو جائے گا ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ تین ارب سے زائد کا مٹیریل خریدنے میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ یہ 100 لوکو موٹو کی مرمت کا پراجیکٹ تھا ۔

پی اے سی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابھی تک یہ معاملہ حل کیوں نہیں کیا ۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ ریلوے اور پیپرا کے درمیان تعاون نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہوا۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ہمارا ٹائم ضائع ہورہا ہے یہ کس کی ذمہ داری ہے ۔سیکرٹری ریلوے نے پی اے سی کو کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ 506 ملین کا ایچ ایس ڈی آئل استعمال کرنے سے متعلق غلط بیانی کی گئی ہے۔

سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ میں نے اس ہفتے انکوائری کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔دس دنوں میں رپورٹ پی اے سی کو فراہم کردیں گے۔ رکن کمیٹی سید حسین طارق نے کہا کہ اس مسئلے کی نشاندہی 2007 میں ہوئی تھی ، ڈیڑھ سال پہلے کمیٹی کیوں بنائی گئی۔ کمیٹی نے اس معاملے پر دس دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ ریلوے ملازمین کو 482 ارب روپے کا خلاف ضابطہ ڈیلی الائونس دینے کے معاملہ پر سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ فکس ڈیلی الائونس کو میں نے ہی بند کیا ہے۔

اس معاملے میں ضابطے پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ہمیں اس رقم کو ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے۔ فنانس ڈویژن حکام نے کہا کہ فنانس ڈویژن اس کو خلاف ضابطہ سمجھتا ہے۔ اس معاملے کو ای سی سی میں لے جایا جائے۔ پی اے سی نےفنانس ڈویژن کو یہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی ۔پی اے سی کو سیکرٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ ریلوے پبلک گڈز سروس اور بزنس کو سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

آئل امپورٹ بل میں 500 ملین کی کمی لائے ہیں۔ریلوے کالونیوں میں ملازمین افسران کو سبسڈائزڈ بجلی کی فراہمی بند کردی ہے۔ بجلی کے فری یونٹس کو 155 ملین یونٹس سے 85 ملین یونٹس تک لے آئے ہیں۔تمام ریلوے کالونیوں میں میٹرنگ انفراسٹرکچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ایم ایل این پر گاڑیوں کی سپیڈ زیادہ سے زیادہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ ماضی میں ریلوے سے 100روپے کمانے کیلئے 180روپے کا خرچہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی پنشن کا بجٹ ابھی بھی کافی نہیں ہے۔لوگوں کو دو سال سے پنشن کے فوائد نہیں ملے، ابھی 64 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے تیرہ چودہ ارب کی لائبلٹی پڑی ہے۔پنشن کی مد میں 77 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں۔وفاق کو سمری بھیجی ہے پنشن کو قومی بجٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ ستر سال سے ریلوے کے انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی ۔ریلوے کا زیادہ تر انفراسٹریکچر بوسیدہ اور پرانا ہوچکا ہے۔ گزشتہ سیلاب کی وجہ سے بھی ریلوے انفراسٹریکچر کو نقصان پہنچا ۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کی سمری منظوری کی حیران کن سپیڈ، صرف ایک دن میں 8 سرکاری کام ہوئے
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • چارٹر انسپیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے لیے پروفیسر سروش لودھی کا انتخاب 
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان